ممبئی ٹرین دھماکوں میں ملوث پانچ افراد کو سزائے موت ، سات کو عمر قید

Mumbai Train Blast

Mumbai Train Blast

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں ایک خصوصی عدالت نے دو ہزار چھ میں ممبئی ٹرین دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پانچ افراد کو سزائے موت اور سات کو عمر قید سنا دی۔

عدالت نے ٹرینوں میں بم رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کو سزائے موت سنا دی ہے ، جبکہ دھماکوں میں معاونت کرنے کے جرم میں سات افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

گیارہ جولائی دو ہزار چھ میں ممبئی کی مختلف ٹرینوں میں وقفے وقفے سے سات بم دھماکے ہوئے تھے جن میں ایک سو نواسی افراد ہلاک اور آٹھ سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔