ممتاز بیگ کی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حسن سے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ان کے دفتر میں ملاقات

Rotary and COMnet with DOH

Rotary and COMnet with DOH

رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل پاکستان پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹر حسن سے (19تا23دسمبر)انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ان کے دفتر میں ایک خصوصی ملاقات میں بتایا کہ مزید سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے وطن عزیزسے پولیوکا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔

اس مقصد کیلئے پانچ سال سے کم عمرتمام بچوںکو ہر مہم میںپولیو ویکسین پلانا لازمی ہے۔ گذشتہ دو سالوں میںپولیو وائرس میں 94 فیصد کمی محکمہ صحت، والدین، اساتذہ، سماجی و فلاحی اداروں کی مسلسل کوششوں سے ہی ممکن ہوئی ہے۔ سال 2014میں ملک بھرمیں306 پولیو کیسز تھے۔

جبکہ رواں سال ابتک صرف19 مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ پنجاب ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پولیو سے پاک جبکہ بلوچستان میں ایک ،سندھ 8، فاٹا 2 اورخیبر پختونخواہ میں 8 بچے پولیو سے معذور ہوئے ۔تمام اداروں کی مربوط تعاون سے بہت جلد پاکستان بھی پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیو ویکسین بارے منفی تاثر زائل کرنے میں علماء کا کردار قابل تحسین ہے۔اس موقع پر روٹری کلب کی جانب سے پولیو ورکر زکیلئے جیکٹس ، کیپس اور بیجز فراہم کئے گئے۔ کامنیٹ کے فرقان طاہرتتلہ ، جان محمد وارثی، ودیگر موجود تھے۔

ملاقات کے موقع روٹری انٹرنیشنل پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ ، کامنیٹ کے فرقان طاہر و دیگر ڈی او ایچ ڈاکٹر حسن کو روٹری شرٹس ،کیپس و بیجز پیش کر رہے ہیں۔

Rotary and COMnet with DOH

Rotary and COMnet with DOH

ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com