ممتاز حیدر اعوان ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر

Mumtaz Haider Awan

Mumtaz Haider Awan

لاہور : نوجوان اور منجھے ہوئے کالم نگار ممتاز حیدر اعوان کو کو ورلڈ کالمسٹ کلب کا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا۔ اس امر کا فیصلہ ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین ایثار رانا کی صدارت میں ایک اعلی سطحی تنظیمی اجلاس میں کیا گیا۔

مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے لئے ممتاز حیدر اعوان کا نام مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان نے تجویز کیا جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل ذبیح اللہ بلگن نے تائید کی۔

ورلڈ کالمسٹ کلب کے سرپرست ڈاکٹر اجمل نیازی، مرکزی سینئر وائس چیئرمین میاں محمد سعید کھوکھر، مرکزی وائس چیئرمین دلاور چودھری، مرکزی وائس چیئرمین امان اللہ خاں، مرکزی چیف آرگنائیزر مظہر برلاس، ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی امجد اقبال، مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل ذبیح اللہ بلگن، حافظ محمد اقبال ، عاطف سعید، آصف محمود، علی رضا علوی، فرخ نواز بھٹی، مرکزی سینئر نائب صدور سردار مراد علی خان، رابعہ رحمن، مرکزی چیئر پرسن وومن ونگ پروفیسر ڈاکٹر عمرانہ مشتاق، رقیہ غزل، شاہدہ مجید، نرگس جنجوعہ، مرکزی نائب صدور قاضی سعداختر، عابد کمالوی، سلمان پرویز، ناصر چوہان ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری مالیات آصف عنایت بٹ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی، محمد شاہد محمود نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میںممتاز حیدر اعوان کی ملک میں مثبت اورنظریاتی صحافت کے ساتھ کمٹمنٹ اوراس کے فروغ کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو زبردست انداز میں سراہا گیا ۔ممتاز حیدر اعوان کی بحیثیت مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزدگی پر ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی عہدیداران اورارکان نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے اپنی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نسیم زاہدی
شعبہ نشرواشاعت