ممتاز حسین کلاچی نے انسداد ملاوٹ مہم کے سلسلہ میں کروڑ لعل عیسن، سامیٹہ جھرکل کے مختلف بازاروں کا اچانک معائنہ کیا

Mumtaz Hussain

Mumtaz Hussain

لیہ (محمد صدیق پرہار) چیف آفیسر ایم سی کروڑ فوڈ انسپکٹر ممتاز حسین کلاچی نے انسداد ملاوٹ مہم کے سلسلہ میں کروڑ لعل عیسن، سامیٹہ جھرکل کے مختلف بازاروں کا اچانک معائنہ کیا اور مختلف اشیائے خورد نوش کے 12 سیمپل حاصل کرکے تجزیہ کے لیے لیبارٹری بجھوائے۔

اس موقع پر انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ پیکنگ شدہ فوڈ ایٹمزکے ہر پیکٹس پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ایکسپائر ڈیٹ ہونے والے فوڈ ایٹمز دوکانوں میں نہ رکھے جائے ورنہ ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعدازاں انہوں نے میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے لیے جوہڑوں میں دوائی ڈالنے و شہرمیں آگاہی کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائیں۔