ممتاز قادری شہید کے چہلم پر انتظامیہ صحیح حکمت عملی قائم رکھنے میں ناکام۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

Layyah

Layyah

لیہ (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ لیاقت باغ میں ممتاز حسین قادری شہید کے چہلم کے موقع پر انتظامیہ صحیح حکمت عملی قائم رکھنے میں ناکام ہوگئی۔ اگر عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوںکو برداشت کیا جاسکتا ہے اور ان کے ساتھ حکمت عملی طے کی جاسکتی ہے تو چہلم کے شرکاء کے ساتھ بھی طے کی جا سکتی تھی تاکہ کوئی بدمزگی پیدا نہ ہوتی۔

لیکن افسوس انتظامیہ اس میں ناکام رہی چہلم کے بے گناہ شرکاء پر بہیمانہ تشدد کر کے حالات کو خراب کر دیا حکومت کو چاہئے کہ مزید حالات خراب نہ کرے اور مذاکرات کے ذریعہ اس مسٔلہ کوحل کرنے کی کوشش کرے۔ جمعیت علماء پاکستان نے اس سلسلے میںلائحہ عمل طے کرنے کیلئے کل منگل 29 مارچ کو لاہور میں مرکزی مجلس عاملہ کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔