سید منور حسن 17 جون کو نارتھ ناظم آباد میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کریں گے

Syed Munawar Hasan

Syed Munawar Hasan

کراچی 15 جون 2016 (پ ر) جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد کے تحت 17 جون بروز جمعہ کو بطحہٰ ٹائون، بلاک N میں ”عوامی دعوت افطار” کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جس سے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن بعد نماز عصر خطاب کریں گے۔ امیر زون نارتھ ناظم آباد اویس یاسین نے کارکنان دوست و احباب کے ہمراہ شرکت کی ہدایت کی ہے۔