میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کا ضلع کورنگی کی عید گاہوں کا دورہ

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے نماز عید کے حوالے سے عید گاہوں، مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی، روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کر دیا۔

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو کا انتظامات کے جائزے کے لئے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں قائم عید گاہوں کا تفصیلی دورہ کرکیانتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر تینوں زونز کے متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجونے عید گاہوں پر نماز عید کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے ساتھ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے۔

برسات کے بعد علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کو فوری بہتر بنا نے کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواترکے ساتھ انجام دیا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ متوقع برسات کے پیش عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو بلدیاتی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی