میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کا شاہ فیصل زون کی مختلف یوسیز میں چھاپہ ،سینٹری اسٹاف کی حاضری چیک کی

Karachi News

Karachi News

کراچی : میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کا صفائی وستھرائی کے انتظامات کے معائنے اور سنیٹری اسٹاف کی حاضری کے معائنے کے لئے شاہ فیصل زون کا اچانک دورہ کرکے مختلف یونین کمیٹیز میں محکمہ ہیلتھ سروسز کے اسٹاف کی حاضری رجسٹر چیک کرتے ہوئے یونین کمیٹیز کے انسپکٹرز ،سب انسپکٹرز اور سنیٹری اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض نیک نیتی اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں ۔

میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات برداشت نہیں کیا جائیگا افسران و ملازمین روزانہ حاضری کو یقینی بنا ئیں غیر حاضر اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف متعلقہ محکماجاتی سربراہان کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ سروسز کے ملازمین کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے ساتھ کچرا کنڈیوں کی روزانہ صفائی کی جائے اور علاقائی سطح پر مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے ۔بعد ازاں میونسپل کمشنر امیربخش جونیجو نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ شاہ فیصل زون اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا۔