ناتھن شاہ میونسپل کمیٹی اور سیتا ٹاؤن کمیٹی کے منتخب چیئرمین اور وائیس چیئرمین نے حلف اٹھا لیا

Halaf Bardari

Halaf Bardari

خیرپور : خیرپور ناتھن شاہ اور سیتا روڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب چیئرمین اور وائیس چیئرمین نے حلف اٹھا لیا۔ خیرپور ناتھن شاہ میں اسسٹنٹ کمشنر آفیس میں حلف برداری کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسیمبلی عبدالعزیز جونیجو اور جیالوں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقعے پر میونسپل کمیٹی خیرپور ناتھن شاہ کے منتخب چيئرمین مشہودالحق گاڈہی اور وائیس چيئرمین پسند علی جروار اور جب کہ ٹاؤن کمیٹی سیتا روڈ کے چيئرمین قمبر خان لغاری اور وائیس چيئرمین عبدالرحمان سولنگی نے حلف اٹھالیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ناتھن شاہ عبدالقادر اقبالانی نے حلف لیا۔

03152515800