بلدیہ کورنگی رین ایمرجنسی الرٹ جاری، بارش کے پہلے قطرے کے بعد رین ایمرجنسی پر عمل درآمد کا آغاز ہو جائیگا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی: چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کے حوالے سے جاری ہائی الرٹ کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں میں رین ایمرجنسی الرٹ جاری کرتے ہوئے محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ زمین پر پڑنے والے بارش کے پہلے قطرے کے بعد رین ایمرجنسی پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے ،تمام دستیاب مشنری اور افرادی قوت کو آن روڈ ،تمام زونز میں شکایتی مراکز کو فعال اور دوران برسات کسی بھی ناگہانی آفات سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کی اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے ہنگامی پلان کو حتمی شکل دی گئی ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ دوران برسات عوامی خدمات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کروں گاانہوںنے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں اور شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی دوران برسات مکمل الرٹ رہا جائے سڑکوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا نے کے حوالے سے انتظامات کرنے کے ساتھ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جائے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور عوامی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر محفوظ مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ دوران برسات بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے شکایتی مراکز میں موصولہ شکایت پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کراچی