بلدیاتی الیکشن : ملتان میں ن لیگ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں مصروف

PML-N

PML-N

ملتان (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی احسان الدین اپنے بھتیجے صادق علی جو کہ یونین کونسل نمبر 33 میں چیئرمین کا الیکشن لڑ رہے ہیں ان کو کامیاب کرانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے فنڈز سے یونین کونسل نمبر 33 میں احسان ا لدین قریشی گلیوں میں ٹف ٹائل۔ سیورج کی لائنیں اور سٹریٹ لائٹس لگوا رہے ہیں جس پر مخالف امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومتی امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے اگر اس کو نہ روکا گیا تو بھر پور تحریک چلائیں گے۔