بلدیاتی انتخابات میں نیک اور مخلوص امیدواروں کا انتخاب کیا جائے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں نیک اور مخلوص امیدواروں کا انتخاب کیاجائے محض عہدے کے حصول کی خواہش رکھنے والوں سے کسی فائدے کی توقع نہ رکھی جائے، عہدہ امانت ہے اسے اہل لوگوں کو سونپاجائے ،مفاد پرستی کی سیاست ملک وملت کیلئے نقصان کا باعث ہے شہر قائد بلدیاتی مسائل کا گڑھ بن چکاہے۔

مخلص بلدیاتی نمائندہ ہی مسائل کا حل ہے، ہم نے بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کی پیپلزپارٹی کی حمایت کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، تمام سیاسی جماعتیں ہمارے لیے قابل قدر ہیں۔ اتوار کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میںجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ملک وملت سے مخلص ہر فرد کی کامیابی کیلئے ہم دعا گو ہیں ہم کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں تمام سیاسی جماعتیں ہمارے لیے قابل قدر ہیں۔

،بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں سنیٹر سعد غنی کے دورے کے دوران حمایت کی بات نہیںکی۔ انہوں نے کہاکہ عوام انتخابات میں ملک وملت سے مخلص اور عوامی مسائل سے واقف افراد کا انتخاب کرے ذاتی مفاد کی بنیاد پر ووٹ کے حق کو ضائع نہ کیاجائے۔انہوںنے کہاکہ شہر قائد میں اس وقت بے شمار بلدیاتی مسائل ہیں،پانی کی قلت سے شہری پریشان ہیں جبکہ بجلی کا آئے روز بحران عوام کیلئے درد سر بنا ہوا ہے ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں، صفائی ستھرائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔

ایسی صورت میں اگر مفاد پرست افراد کو عوام بھر پور مسترد نہیں کرتی تو پھر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔انہوںنے کہاکہ اقتدار و عہدہ اللہ تعالی کی دین ہیں اس کا غلط استعمال کرنے والوں کو کبھی اللہ معاف نہیں کریںگے اس لیے اس امانت کو اہل لوگوں کے سپرد کیاجائے نااہل سیاستدانوں کی غلطیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑھتاہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کے تجربات ہیں کہ سیاستدان انتخاب سے قبل عوام الناس کے ساتھ جھوٹے وعدے کرتے ہیں جب اقتدار ملتاہے تو وہ عوام کو بھول جاتے ہیں جس کاخمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتاہے ،انہوںنے کہاکہ جولوگ بلدیاتی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں وہ خلوص نیت کے ساتھ شہرمیںخدمت خلق کا عزم کریں ذاتی مفادات کی سیاست نے ہر دور میں ملک کو مسائل کا شکار بنایا ہے۔