بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی اور جے آئی کے مشترکہ امیدواروں کی بھرمار

PTI And JI

PTI And JI

لاہور (جیوڈیسک) بالاخر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ قریب تر آتی جا رہی ہے، جس کے ساتھ ساتھ ایسی توقعات بھی بڑھ رہی ہیں جن کے سبب جوڑ توڑ میں بھی تیزی آ رہی ہے۔ اِسی تناظر میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے شہر کی متعدد یونین کونسلز میں مشترکہ اُمیدوار کھڑے کر دئیے ہیں حالانکہ ان دونوں جماعتوں کے نظریات میں کافی تضاد پایا جاتا ہے۔

یو سی 39 سے چیئرمین کا امیدوار پی ٹی آئی کا ہے جبکہ اُمیدوار برائے وائس چیئرمین کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔ دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اُمیدوار اب ایک ہی نشان پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

یو سی 33 سے اُمیدوار برائے چیئرمین جماعت اسلامی کا ہے جبکہ اُمیدوار برائے وائس چیئرمین پی ٹی آئی سے ہے۔ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اِس اقدام سے لاہور کی بلدیاتی انتخابی سیاست میں کافی ہلچل بھی محسوس کی جا رہی ہے۔