بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر عمران خان اور پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کی جائے، آصف زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر عمران خان اور پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کرے۔

آصف زرداری نے کہا ہے کہ آج ملک بھر نے عمران خان کے دھاندلی کےطریقہ کار کو دیکھ لیا ہے جس کے بعد اب الیکشن کمیشن خیبرپختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف کے چیرمین اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق وزیر لیاقت شباب کو انتخابات سے 2 روز قبل گرفتار کیا گیا جو دھاندلی کے مترادف ہے۔