بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی خوشی میں ریلی نکالی گئی

Speech

Speech

سیہون شریف (قربان علی بھٹی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے ملک اسد سکندر، ملک شاھنواز، ایم پی اے ڈاکٹر سکندر علی شورو کی رہنمائی میں بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی خوشی میں شریک ہونے کے لئے کوٹڑی سے سیہون شریف تک ریلی نکالی گئی۔

جوریلی سیہون پھنچنے پر پ پ کے جیالوں اور شہریوں نے ڈھول کے تھاپ پر رقص کرتے ہوئے پھولوں سے آجیاں کی، اور ایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگے، ریلی سیہون پھنچنے پر سیہون کے پ پ رہنما سردار سکندر علی راہپوٹو، سابقہ ایم پی اے اور پ پ ضلع جامشور و کے جنرل سیکریٹری سید آصف علی شاہ اور سیکڑوں شہریوں نے ایک ساتھ سیہون کے درگاہ حضرت قلندر لال شہباز کی مزار پر حاضری دے کر چادر چڑھائی، اس موقع پر سید شہزاد علی شاہ، سید مظفر شاہ، سید غضنفر شاہ، رئیس امان اللہ شاہانی، سردار وسیم احمد سولنگی، منظور احمد سومرو،اشفاق احمد سومرو، فھیم احمد سومرو، محمد ابراہیم چانڈیو، حاجی اعجاز احمد اوٹھو، غلام اکبر کٹوہڑ اور شیر خان سولنگی ہمراہ تھے۔

زیارت کے بعد ایم این اے ملک اسد سکندر اور دوسرے رہنما سیہون کے لاکھا اتحاد کے رہنما محمد قاسم لاکھو کی ھوٹل پر پھنچے جہاں پر ان کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا، بعد میں سید آصف علی شاہ کے بنگلے پر ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو خطاب کرتے ہوئے سردار ملک اسد سکندر نے کہا کہ سیہون کے صوفی بزرگ حضرت قلندر لال شہباز کی مھربانی ہے جو سارے ضلع جامشورو میں پ پ کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے یہ ایک بہت بڑی جیت ہے۔

جس میں عوام نے بھرپور ساتھ دیا ہے، ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی نعریبازی کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفت کرنے والے اب میدان چھوڑ دیں تو یہ ان کے لئے بھتر ہوگا کیوں کہ میں سیہوانی سرکار قلندر کا فقیر ہوں اور عوام کا خادم ہوں۔ بعد میں دوسرے سیہون شہر کے پ پ رہنمائوں نے بھی پرجوش تقاریرکی اور خوب جشن منایہ۔

قربان علی بھٹی رپورٹر جیو نیوز سیہون شریف
موبائیل نمبر 03003566518