بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج تلہار تحصیل کے ووٹرز اپنا حق رائے استعمال کریں گے

تلہار (نمائندہ) سندھ و پنجاب میںہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج تلہار تحصیل کے کل 65041 ووٹرز اپنا حق رائے استعمال کریں گے اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق تلہار تھانے کی حدود میں 44 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن پر سب انسپیکٹر، پولیس اہلکار اور رینجرز کی نفری تعینات کی جائیگی جن میں سے 10 سب انسپیکٹر، 139 سپاہی اور 10رینجرز جوانوں سمیت 205 اہلکار و افسران ڈیوٹی پر روانہ ہوگئے ہیں دوسری طرف رٹرننگ آفیس سے بھی سیکیورٹی کی کڑی نگرانی میں بیلٹ باکس سمیت دیگرپولنگ کا سامان بھیجا گیا ہے

جس کیلئے صبح سے ہی الیکشن ڈیوٹی پر مقررپولنگ عملہ آفیس پر جمع ہوگیا تھا واضع رہے کہ ٹائون کمیٹی تلہار میں ٹوٹل 15119مرد و خواتین ووٹر رجسٹرڈ ہیں اور ٹائون کمیٹی راجو خانانی کے 8183 سمیت تحصیل کے6 یونین کونسلز میں سے یوسی پیرو لاشاری کے 6084، یوسی پیر علی بھادر شاھ 7658، یوسی حاجی محمد اشرف تھیبو(رپ شریف) 4669، یوسی میر احسان تالپور 6696، یوسی سعید پور 8068، یوسی میر صاحب خان تالپور 8564 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جو آج اپنے ووٹ کے ذریعے امیدواروں کا انتخاب کریں گے تحصیل تلہار میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں سمیت برادری کے سینکڑوں امیدوار میدان میں ہیں لیکن عوامی رائے کے مطابق آج کا مقابلہ پیپلز پارٹی اور مرزا گروپ کے امیدواروں کے درمیاں ہے جبکہ ایک آزاد امیدواروں کا میر شاھد تالپور گروپ بھی سر فہرست ہے۔

Talhar Security Ahlkar R.O Office

Talhar Security Ahlkar R.O Office