بلدیاتی عملے کی نااہلی کی بدولت شہری شدید عذاب میں مبتلا ہیں، جماعت اسلامی

Karachi

Karachi

کراچی : جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امرائے زونز احمر خان، منیر یعقوب، اویس یٰسین، محمد احمد قاری، عرفان احمد، اسحاق تیموری، سعید عامر موسیٰ اور سید وجیہہ حسن نے مشترکہ بیان میں ضلع وسطی میں عیدالاضحی ختم ہونے کے باوجود آلائشوں کی موجودگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی عملے کی اس بدترین نااہلی کی بدولت شہری شدید عذاب میں مبتلا ہیں۔

گلبرگ، دستگیر، عزیز آباد، کریم آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی اور دیگر گنجان آبادیوں میں لوگوں کا غلاظت اور تعفن کی وجہ سے سانس لینا دوبھر ہوگیا ہے۔

انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ضلع بھر میں بھرپور صفائی مہم چلائی جائے اور آلائشیں اور کچروں کے ڈھیر کو فوراً صاف کیا جائے۔