چیئرمین بلدیہ کورنگی کا عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو نیٹ، کلین اینڈ گرین بنانے کا اعلان

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو نیٹ، کلین اینڈ گرین بنا یا جائیگا، صحت مند ماحول کا قیام اولین ترجیح ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کروں گا علاقائی سطح پر صاف ستھرے ماحول کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا نے اور کچرا کنڈیوں کی روزانہ صفائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرنے کی ہدایت کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون میں شاہ فیصل کالونی نمبر5،سادات کالونی اور ڈرگ روڈ کے علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے انتظامات اور کچرا کنڈیوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اسلم پرویز اور دیگر بھی موجود تھے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کا خاتمہ کیا جائے۔

صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات برداشت نہیں کیا جائیگاانہوں نے متعلقہ ذمہ دارن کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی سمیت علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں بعد ازاں ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے اطراف ریلوے ٹریک کے ساتھ کچرے کے ڈھیروں کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے محکمہ ہیلتھ سروسز کو ہدایت کی کہ ریلوے ٹریک کے اطراف کچرا پھنکنے اور کچرے کو آگ لگا نے کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نے عوام کو یقین دلا یا کہ اپنے محدود وسائل کو عوامی سہولیات کی فراہمی پر سرف کیا جائیگا اور انشااللہ عوامی تعاون اور رہنمائی کے ذریعے عوامی تجاویز کی روشنی میں ضلع کورنگی کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی