بلدیہ کورنگی کے چیئرمین نیئر رضا اور وائس چیئرمین رکن الدین تاج نے عوامی خدمت کا جذبہ سچ کر دکھایا

Nayyar Reza Inspection

Nayyar Reza Inspection

کراچی : بلدیہ کورنگی کے چیئر مین نیئر رضا اور وائس چیئر مین رکن الدین تاج نے عوامی خدمت کا جذبہ سچ کرکے دکھا دیا ،ملیر سٹی ،جناح اسکوائر اور ملحقہ آبادیوں کے مکین عرصہ 6ماہ سے سیوریج مسائل کا شکار تھے سڑکیں سیوریج کے گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہونے کی وجہ سے عوام شدید مسائل کا شکار تھے۔

بلدیہ کورنگی کا منصب سنبھالنے کے بعد نومنتخب چیئر مین اور وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی نے بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ عوامی مسائل حل کرنے کا بیڑا اُٹھا اور تندہی کے ساتھ اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے ملیر سٹی اور گرد نواح کے مکینوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلا دیا ،چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا اور وائس چیئر مین رکن الدین تاج نے کہاکہ ضلع کورنگی کے چپے چپے میں ترقی کا جال اور عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے عملی کوششوں کا آغاز کردیا ہے اور انشا اللہ ماضی کی شکایتوں اور بلدیاتی مسائل کے ھوالے سے عوام کو درپیش محرمیوں سے نجات دلا کر خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائیگا۔

بعد ازاں چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ سعود آباد چورنگی کا دورہ کرکے سیوریج کے حوالے سے مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیاد پر اقدامات کرتے ہوئے سعود آباد چورنگی پر سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئررضا نے ہدایت کی کہ وہ دفتروں میں بیٹھنے کے بجائے علاقائی نگرانی کرکے مسائل کا جائزہ لیں اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔