منیر احمد ملک نے جناب مخدوم امین کی وفات پر اپنے دلی رنج و غم کا اظھار کیا ہے

Makhdoom Amin Fahim

Makhdoom Amin Fahim

فرانس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری منیر احمد ملک نے پی پی پی کے سینئر رہنما جناب مخدوم امین کی وفات پر اپنے دلی رنج و غم کا اظھار کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کافی عرصە سے بلڈ کینسر جیسے موذی مرض سے نبردآزما تھے جب انہوں نے محسوس کیا کہ اب مزید وقت نہیں تو انہوں نے وطن کی مٹی کو ترجیح دی اور پاکستان واپس آ کے مرحوم ایک سچے اور کھرے پاکستانی تھے سروری جماعت کے سربراە ہونے کے علاوہ وہ نفیس شاعر اور مدبر سیاست دان تھے کچھ عرصے سے وە پارٹی معاملات سے دور اور پارٹی قیادت سے ناراض تھے وە شہید بی نی کے انتہائ قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔

بی بی شہید ان پر بے حد اعتماد کرتی تھیں اور انہوں نے بہی کبہی نی بی شہید کےاعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائ بدقسمتی سےموجودە قیادت (بلاول نہیں ) نےان کے ساتھ کوئ اچھا سلوک نہیں کیا خوشامدی زر پرست مطلبی اور موقع پرست پارٹی اور حکومت میں آعلی مقام پر فائز ہوۓ اور امین فہیم جیسے لوگوں کی قدر نە کی گئ امین فہیم وفاداری کی ایک شاندار مثال تھے۔

بھٹو شہید سے لیکراب تک انہوں نے پی پی پی کاساتھ نہیں چھوڑا 1977 سے لے کر 2013 کے الیکشن تک وە متواتر رکن قومی اسمبلی رہے پیپلزپارٹی کےاس کسمپرسی کےدور میں ان کی رحلت ایک بہت بڑا نقصان ہے پارٹی ایک تجربە کار اور منجھے رہنما سے محروم ہو گئ ھے الله ان کی مغفرت فرماۓ آمین۔۔