کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 5/5/2017

Chaudhry Abid Raza

Chaudhry Abid Raza

کوٹلہ ارب علی خاں (مہر جلال شائق ) سندوعہ قتل کیس کا راضی نامہ، اسد محمود عرف میاں اور چوہدری محمد الیاس سندوعہ کے درمیان سالار قافلہ ایم این اے چوہدری عابد رضا نے اپنی موجودگی میں سندوعی گائوں جا کر راضی نامہ کروا دیا ،اور دونوں فریقین کو موقع پر گلے ملوایا اس موقع پر معززین علاقہ سمیت ایس ایچ او ککرالی سید حسنات شاہ بھی موجود تھے ،اس موقع پر چوہدری طارق بہورچھ ، ملک محمد عرفان سیدلنگار، محمد انور سندوعہ ڈنمارک ، خالد محمود ، رفاقت حسین ، محمد بوٹا ، خان اظہر خان ، خرم خان حسن پٹھان ، حاجی محمدشریف ، منور حسین ،چوہدری عاشق حسین سندوعہ،شمشاد حسین ،محمد آصف ، امجد محمود ،اظہر محمود ، محمد شہباز جنرل کونسلر ککرالی ، عدنان حسین ، حافظ عدنان ، محمد الیاس ، علی رضا ، محمد لطیف ،محمد ریاض ، چوہدری ثاقب محمود ، جاوید اقبال بہوچھ ، طارق محمود ، چوہدری پرویز بہوچھ ،حاجی محمد ریاض، محمد اخلاق ، محمد عارف ، محمد دین ، چوہدری ارسلان ، غلام عباس ، نعمان ظفر چوہدری ، محمد راحیل ، محمد اسحاق ساکہ ، محمد اسحاق لالہ موسئی، عبد اللہ ، انور اختر ، محمد مشتاق ککرالی، صوبیدار محمدشریف ، حاجی محمد لطیف ، محمد یوسف چن ، ملک وقار عرف قاری صبور ، چوہدری عباس بہوچھ ، چوہدری مہندی خاں بہوچھ ، سمیت دیگر اس موقع پر موجود تھے راضی نامہ کے آخر میں ممتاز عالم دین مولانا محمد الیاس ساکہ نے خصوصی دعا کرائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( مہر جلال شائق ) سندوعہ قتل کیس راضی نامہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سالار قافلہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ دونوں فریقین نے بہت جلد آپس میں راضی نامہ کا سوچ لیا اگر یہ راضی نامہ جلد نہ ہوتاتو شاید حلقہ کا امن تباہ برباد ہو سکتا تھا اور اس کی وجہ سے دونوں فریقین کی برادریوں اور اہلیان سندوعہ کوبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑنا تھا ، ماضی گواہ ہے ہماری خاندانی دشمنی کئی سال چلی اور کئی بے گناہ لوگ ،نوجوان دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے ،اور آخر راضی نامہ ہی ہوا حلقہ کا امن وامان قائم رکھنا میری اوالین ترجیح ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو اس کا خمیازہ نہ بھگتنا پڑے ، ہمیں آپس میں باہمی پیار و محبت کیساتھ رہنا چاہیے اگر کہیں کوئی غلط فہمی پیدا ہو جائے تو اسے دور کرنا چاہیے اور سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے ،میں اہلیان سندوعہ اور دونوں گروپوں کے معززین سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کو صدق دل سے معاف کردیں ،جو نقصان ہو ا ہے ہ تو واپس نہیں ہو سکتا لیکن آئندہ کیلئے پر امن زندگیاں بسر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کا ادب و احترام کریں اور چھوٹوں سے پیار کریں یہی ہمارا سلام ہمیں درس بھی دیتا ہے اس موقع پر ممتاز عالم دین قاری محمد الیاس ساکہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کے مشکور ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں فریقین میں صلح کروائی ہے اس سے علاقہ میں امن و سکون ہو گا اور مزید بے گناہ لوگ خاندانی دشمنی کی بھینٹ چڑھنے سے بچ سکیں گے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (مہر جلال شائق ) راہنما پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات ”رضوان بٹ المعروف جانی بٹ بزرگوال اور سند س مشتاق ایڈووکیٹ ”کی والدہ محترمہ کے ختم قل میں ممتاز شخصیات نے بھر پور شرکت کی ، امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم نے فلسفہ موت و حیات بیان کیا ، ختم قل میں ضلع بھر سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی ،جن میںنمایاںچوہدری شاہد رضا راہنما مسلم لیگ کوٹلہ ، حاجی مشتاق احمد بنیاں سابق ناظم ، چیئرمین چوہدری محمد اکرم یونین کونسل بزرگوال، چوہدری احسان الحق رولیا ، ملک ندیم عاشق اعوان ، راجہ محمد اسلم راٹھوڑی، چوہدری محمد سرور سابق چیئرمین بنیاں ، ماسٹر محمد یونس ، محمد شعیب گجرات ، رانا محمد عارف گجرات ، نعیم بٹ جلالپور جٹاں ، میر انجم راہنما پیپلز پارٹی ضلع گجرات ، قاضی محمد انور بزرگوال،راجہ عارف نظامی ، راجہ امتیاز ، ڈاکٹر محمد امتیاز ، مرزا محمد بشیر جنرل کونسلر ، عبد الغفور ، ماسٹر محمد عظیم ببلی رانگڑ، جبران بٹ ،حیدر بٹ ، مرزا آفتاب بیگ، دانش بٹ کوٹلہ ، ملک حفیظ پہاڑے،لالہ اظہر رولیا،محمد اقبال ، ملک فضل حسین ، راجہ زاہد بزرگوال،صحافی مہر جلال شائق چڑیاولہ سمیت دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔