مریدکے: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

Muridke

Muridke

مریدکے (جیوڈیسک) جی ٹی روڈ پرسو موری پل کے قریب منی ٹرک اور تیز رفتار مسافر وین میں تصادم ہو گیا۔ مسافر وین گوجرانوالہ سے لاہور کی طرف جا رہی تھی۔

حادثے میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔