مریدکے : جی ٹی روڈ پر 2 کاروں میں تصادم، 5 افراد زخمی

Accident

Accident

مریدکے (جیوڈیسک) جی ٹی روڑ پر کالا شاہ کاکو کے قریب دو تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مرید کے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ حادثے کی وجہ سے لاہور روڑ پر ٹریفک کی راوانی بھی ایک گھنٹہ تک متاثر رہی۔