مشرف حملہ کیس کے ملزم کی بریت کیخلاف پنجاب حکومت کی درخواست خارج

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف حملہ کیس کے ملزم محمد عدنان کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست خارج کر دی، جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو مقدمہ کی سنگینی کا احساس تھا تو تاخیر سے اپیل دائر کیوں کی۔

جسٹس گلزار احمد کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف حملہ کیس کے ملزم محمد عدنان کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رزاق مرزا نے مؤقف اختیار کیا کہ معاملہ انتہائی حساس ہے، ملزم نے پرویز مشرف پر حملے کا سنگین اقدام کیا۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں کہا کہ معاملہ اتنا ہی حساس اور سنگین تھا تو پنجاب حکومت نے قانونی مدت کے دوران اپیل دائر کیوں نہ کی۔

قانونی مدت گزر جانے کے بعد اپیل دائر کرنے سے حکومت کی دلچپسی عیاں ہے، مقدمہ کے میرٹ پر بات نہیں کرتے لیکن اپیل زائد المعیاد ہونے کی بنیاد پر قابل سماعت نہیں ہے۔