مشرف نہ آئے تو حکومت ذمہ دار ہو گی، خدا کرے جمہوریت پر مک مکا نہ ہو۔ خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

سکھر (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کو سپریم کورٹ کے بجائے حکومتی فیصلہ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ معاملے پر ڈیل ہوئی یا حکومت خوفزدہ ہوئی یا پھر اس نے جان چھڑائی ہے۔

خورشید شاہ نے پرویز مشرف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ آتے ہی اسپتال میں آکسیجن بھی اتر گئی۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے نواز شریف کی جمہوری حکومت ختم کی تھی، سابق صدر سمیت آئین توڑنے کے تمام ذمہ داروں پر آرٹیکل سکس لگنا چاہئے۔