مشرف کے وارنٹ واپسی کیلئے درخواست و میڈیکل رپورٹ کی نقول استغاثہ کو دینے کا حکم

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ واپسی کیلئے دائر درخواست اور میڈیکل رپورٹ کی نقول استغاثہ کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

سرکاری وکیل کی تیاری نہ ہونے پر 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔ پرویز مشرف کی وارنٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہونا تھی تاہم سرکاری وکیل ندیم تابش نے استدعا کی تیاری کیلئے وقت دیا۔

عدالت نے میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر سابق صدر پرویز مشرف نے الیاس صدیقی ایڈووکیٹ کے ذریعے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست دائر کی۔

عدالت کی پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ اور وارنٹ واپسی کیلئے دائر درخواست کی نقول استغاثہ کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سولہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔