مشتاق رئیسانی کے گھر سے ملنے والی رقم میں 26 کروڑ ملزم کا حصہ تھا : سہیل مجید

Sohail Majeed

Sohail Majeed

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث کراچی سے گرفتار ملزم کا ابتدائی بیان قلم بند کرلیا گیا ہے، سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے سہولت کار سہیل مجید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم میں 26 کروڑ ملزم کا حصہ تھا۔

بلوچستان میں کرپشن کے میگا اسکینڈل کے خلاف نیب کی کارروائیاں جاری ہیں ، کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار ٹھیکیدارسہیل مجید شاہ کا ابتدائی بیان قلم بند کرلیا گیا ہے، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم میں 26 کروڑ ملزم کا حصہ تھا۔

سرکاری خزانے سے ملنے والی رقم کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ رقم قلات میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر حاصل کی گئی، ڈیڑھ ارب روپے کا منصوبہ تھا اور سیاسی سفارش پر ٹھیکہ حاصل کیا گیا۔

ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ کرپشن سکینڈل میں اہم سیاسی شخصیات بھی ملوث ہیں۔ نیب ترجمان کے مطابق کراچی سے گرفتار ہونے والے سہیل مجید شاہ کو جلد نیب بلوچستان کے حوالے کیا جائے گا۔