گجرات کی خبریں 23/7/2016

Speech

Speech

گجرات (جی پی آئی) سابق MPA حاجی ناصر محمود تعزیت کیلئے ممتاز سماجی شخصیت راجہ اسلم پرویز کی رہائشگاہ پر گئے اور انکے والد محترم محمد خاں باورچی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کوبے سراہا اور اُمید ظاہرکی کہ مرحوم کی اولاد انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے انکے مشن کو جاری رکھیں گے۔ انکے ہمراہ وائس چیئرمین باسط راٹھور ‘ چوہدری شہباز صراف (یونس جیولری) ‘ راجہ عمر آفتاب و دیگر بھی تھے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام ہونیوالے شہباز شریف فلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 23 جولائی بروز ہفتہ شام 6 بجے جناح کرکٹ گرائونڈ شہباز شریف پارک میں ہو گا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ وائس چیئرمین سپورٹس کمیٹی چوہدری ظہور الٰہی’ مہر عامر (فاران الیکٹرانکس) ‘ چوہدری ناصر علی ‘راشد محمود بٹ’ نوازش علی نوازش’ خالد محمود کے کے’ وقاص احسان’ وقاص علی و دیگر نے شرکت کی۔ ندیم بٹ نے بتایا کہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ہوں گے دیگر مہمانوں میں ADCG عرفان علی کاٹھیا ‘ شہزاد شفیق شرقپوری’ طارق جاوید چوہدری’ مہر عثمان بائو شاری و دیگر ہوں گے۔ اور یہ رنگا رنگ تقریب منعقد ہو گی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق شرقپوری ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے والد محترم بائو محمد شفیق جو گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے انکے ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسواں بروز اتوار دن 11 بجے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس عقب ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری کریں گے۔ جبکہ خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کا ہو گا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات میں آج اینٹی ڈینگی ڈے منایا جائیگا اس حوالے سے صبح ساڑھے 8بجے سیشن کورٹ سے ضلع کونسل ہال تک آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا جس کی قیادت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ارکان اسمبلی کریں گے بعد ازاں ضلع کونسل ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا جس سے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ارکان اسمبلی اور محکمہ صحت کے افسران خطاب کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 25جولائی سے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا جائیگا ، ٹی ایم اے کا تمام سینی ٹیشن سٹاف اور مشینری کی مدد سے روزانہ شہر کی ایک یونین کونسل سے کوڑا کرکٹ کی مکمل صفائی اور سیوریج سسٹم بہتر بنانے کیلئے نالوں کی صفائی کی جائے گی ، ضلعی انتظامیہ ، ٹی ایم اے گجرات اور یونین کونسلوں کے منتخب نمائندے خصوصی صفائی مہم کی نگرانی کریں گے ۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن گجرات کی یونین کونسلوں کے چیئرمین کے اجلاس میں کیا گیا ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا ، ٹی ایم او خرم محمود ، مسلم لیگ ن کے راہنماو چیئرمین یونین کونسل حاجی ناصر محمود نے بھی اظہار خیال کیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی صفائی مہم کا آغاز یونین کونسل نمبر 2سے کیا جائیگا ، ٹی ایم اے کے سینی ٹیشن سٹاف صبح کے اوقات میں اپنی معمول کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے بعد متعلقہ یونین کونسل میں پہنچ جائیں گے جہاں ایک وارڈ کی صفائی کیلئے 2سینٹری سپروائزرز کی نگرانی میں 60رکنی سینی ٹیشن سٹاف تعینات کیا جائے گا جبکہ ٹی ایم اے کے تمام ٹریکٹرز ، سوزوکی پک اپ ، ایکسیویٹرز ، مزدہ ، کمپیکٹر بھی اس علاقہ میں موجود ہونگے ،خصوصی صفائی مہم کے لئے سی او یونٹس کی مشینری بھی طلب کی جائے گی ، جن کی مدد سے علاقہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کا خاتمہ کر دیا جائیگا جبکہ تمام سیوریج نالوں کی صفائی بھی یقینی بنائی جائے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنانا ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، ٹی ایم اے اور بلدیاتی نمائندوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس مقصد کیلئے ٹیم ورک کی حیثیت سے کام کرنا ہو گا انہوںنے کہا کہ یونین کونسلوں کے نمائندے اپنے علاقوں میں خالی پلاٹس کے مالکان سے کہیں کے وہ ان پلاٹوں کے گرد چاردیواری تعمیر کر کے انہیں محفوظ بنائیں خالی پلاٹس میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہونے کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے کوڑا اٹھانے کیلئے سوزوکی وین کی تعداد 6سے بڑھا کر 12کی جائے گی اسی طرح گلیوں سے کوڑا اٹھانے کیلئے چنگ چی رکشہ بھی خریدے جائیں گے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کی تجویز پر ٹی ایم او گجرات کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی صفائی اور وی آئی پی ڈیوٹی کیلئے علیحدہ سے سینٹی ٹیشن گینگ بنائے جائیں اور یونین کونسلوں میں تعینات سٹاف کو اپنے علاقوں میں کام کرنے دیا جائے ۔ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق خصوصی صفائی مہم کیلئے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے ضرورت پڑنے پر اضافی مشینری کرایہ پر بھی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل نمبر 1میں صفائی مہم چیئرمین یونین کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے جبکہ شہر کی تمام 12یونین کونسلوں میں صفائی کے بعد کسی علاقہ میں ضرورت محسوس کی گئی تو وہاں دوبارہ سینی ٹیشن سٹاف کو بھجوانے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی ۔مسلم لیگ ن کے راہنما و چیئرمین یونین کونسل حاجی ناصرمحمود نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے سینٹی ٹیشن سٹاف کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ان کی نگرانی مزید موثر بنانا ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات نے گوالوں کو 2ماہ کے اندر مویشی شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے بعد ازاں میونسپل حدود میں مویشی رکھنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی یہ فیصلہ ٹی ایم اے گجرات کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کی ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا ، ٹی ایم او خرم محمود اور تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین اس موقع پر موجود تھے ۔ اجلاس کے دوران متعدد یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے نشاندہی کی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے مویشی رکھنے ہیں جن کا گوبر سیوریج لائنوں میں بہا دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے سیوریج سسٹم بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مویشیوں کی شہر سے باہر منتقلی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ، ہائوس نے گوالوں کو 2ماہ کے اندر مویشی شہر سے باہر منتقل کرنے کی منظوری دی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گجرات کے میونسپل کارپوریشن بننے کے بعد شہری حدود میں مویشی نہیں رکھے جا سکتے اور کئی بڑے شہروں سے مویشیوں کا انخلاء کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گوالوںکو ٹی ایم اے کے اس فیصلے کے حوالے سے آگاہ کیا جائے اور انہیں کہا جائے کہ وہ اپنے مویشی شہر سے باہر منتقل کرنے کے انتظامات کریں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے کے عملدرآمد سے شہر کے سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے میں مددملے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سرائے عالمگیر کا اچانک دورہ کیا اور ان ہسپتالوں میں جاری تعمیراتی کاموں اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ، اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ ، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری ، پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل ، ڈی او روڈز رائے محمد نواز ، ممتاز سماجی شخصیت امتیاز کوثر ، و افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے ڈاکٹرز ہاسٹل کا معائنہ کیا اور ہاسٹل کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ ہاسٹل کی تزئین و آرائش اور ڈاکٹرز کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے تا کہ ڈاکٹرز کو یہاں رہائش کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ٹراما سنٹر کے معائنہ کے دورہ کیموقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ اس منصوبے کی تکمیل سے ضلع گجرات میں انتہائی معیاری ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا سکیں گیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ منصوبہ بروقت مکمل ہوگا اور گجرات کے شہری اس سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر کے دورہ کے موقع پر ہدایت کی کہ زیر علاج مریضوں کو سو فیصد مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کیلئے ادویات کے فہرست والے پینا فلیکس بھی لگائے جائیںاسی طرح ڈاکٹرز کے کمروں کے باہر بورڈز آویزاں کیے جائیں ۔ انہوںنے اے سی سرائے عالمگیر کو ہدایت کی کہ مریضوں کی ہسپتال تک آسانی سے رسائی کیلئے بہتر ٹرانسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے اے سی فنگشنل ہونے چاہیں ، بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے الگ کمرہ مختص اور لیبر روم کے ساتھ نرسری بنائی جائے ، انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے لان کو خوبصورت بنانے کیلئے مزید پودے اور درخت لگائے جائیں مریضوں اور عیادت کرنے والوں کیلئے آنے والے افراد کیلئے بیچز کا فوری انتظام کیا جائے اور ہسپتال میں لائٹنگ کا انتظام مزید بہتر بنایا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع بھر کی حدود میں 100گرام روٹی کی قیمت 6روپے مقرر کر دی ہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ انہوںنے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ روٹی کی نئی مقرر کردہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) آئی ایل ایم کالج گجرات کے تعاون سے دل ایف ایم 102پرمیٹرک کے طلباء وطالبات کورزلٹ بتانے کیلئے لائیوٹرانسمشن کااہتمام کیاگیا۔یہ ٹرانسمشن صبح11بجے شروع ہوئی اورشام ساڑھے چار بجے تک جاری رہی۔طلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے فون کالزاورsmsکرکے اپنے رولنمبرلکھوائے اورپھران کا رزلٹ آن ایئرسنایاگیا۔خصوصی ٹرانسمشن کیلئے سٹوڈیومیںیوسف بھٹہ اورآر جے زرش نے میزبانی کے فرائض انجام دیے ۔آئی ایل ایم کالج کی موبائل ٹیمیں شہربھرمیں اورقریبی دیہات میں جاکرسٹوڈنٹس کورزلٹ بتاتی رہیں۔ان روڈشوزکی لائیورپورٹنگ /کوریج دل ایف ایم کے معروف آر جے عرفان نے کی ۔ٹرانسمشن میں گیسٹ آن لائن سیگمنٹ کے تحت ای ڈی اوایجوکیشن طاہرکاشف،مرکزی انجمن تاجران گجرات کے صدرجاویدبٹ،عزیزبھٹی شہیدہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹرمحمدعالم ،آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدرناظم کھوکھراورگجرت پریس کلب کے صدرمحمدانورشیخ نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی۔ٹرانسمشن کے سیگمنٹ سٹارزآف ILMکالج کے تحت آئی ایل ایم کالج کے فارغ التحصیل ذہین طلباء وطالبات نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ان میںمہرالنسائ،اقراء رفیع،فاطمہ زمان ،محمدنعمان اورثقلین شامل تھے۔علاوہ ازیں کالج کے سینئرٹیچرعبدالباسط نے اپنے ادارے کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔خصوصی ٹرانسمشن میںنوجوان نسل کی نمائندہ اورہشت پہلوشخصیت کی مالک مس سمیہ عکس نے خصوصی طورپرشرکت کی۔مس سمیہ عکس نے اپنی تصانیف کے بارے میںمفصل گفتگوکی اورتازہ کلام پیش کیا۔نوجوان گلوکارہ کومل نے ملی اورmotivationalنغمے سنائے۔ٹرانسمشن کے سامعین کیلئے ILMکالج کی جانب سے پچاس افرادکیلئے انعامات وتحائف کااعلان کیاگیا۔لائیو ٹرانسمشن کوپیش کرنے کیلئے آئی ایل ایم کالج گجرات نے سپانسرکیاجبکہ اسکی پیشکش میں جس ٹیم نے جانفشانی اورسرعت سے کام کیااس میںسٹیشن مینجرمحمدعلی،پروڈکشن مینجرعلی عمران،پروڈکشن اسسٹنٹ ثاقب مجید،ہیلپرنصراقبال،پروڈیوسرمحمدیوسف بھٹہ،آرجے زرش،آر جے عرفان،مس مافیہ اسلم،مس آسیہ اسلم،مس ثنیہ بشارت اورمس جویریہ قیوم شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (جی پی آئی) ٹھیکید ا ر ملک محمد یو نس اعوا ن ، صو بید ار محمد ذو ا لفقا ر اعوا ن ، محمد ا فتخا ر اعوا ن بھگو ا ل کے بھا ئی ملک محمد ا سلا م ایس ایس ٹی گو ر نمنٹ ہا ئیر سیکنڈ ر ی سکو ل گلیا نہ کے بہنو ئی ملک محمد امتیا ز اعوا ن جو کہ دو را ن ڈ یو ٹی چند دن قبل کر نٹ لگنے سے شد ید ز خمی ہو گئے تھے اور ہسپتا ل میں ز یر علا ج تھے ا نتقا ل کر گئے ۔ ان کی نما ز جنا ز ہ نو ا حی مو ضع بھگو ا ل میں ادا کر دی گئی ۔ نما ز جنا ز ہ میں ہز ا رو ں افر ا د نے شر کت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی) چیئر مین یو نین کو نسل ملکہ ملک محمد ا قبا ل اعوا ن نے او سلو سے میڈ یا کے نما ئند و ں سے ٹیلی فو نک گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی کا میا بی کے بعد مخا لفین کو خواب میں بھی شیر ںںنظر آنے لگ گیا ہے۔ انہیں اپنی سیاسی اہمیت کا اندازہ ہو چکا ہے۔ تبدیلی تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی خیبر پختونخواہ میں کا رکردگی دیکھ کر آزاد کشمیر کی عوام نے انہیں رد کر دیا ۔ اب عمران خا ں کو چین کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنا چاہیے کہ کس طرح مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملکی تعمیر ترقی کے لیے کوشاں ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) سحرویلفیئرسوسائٹی کے نمائندہ وفد کی گذشتہ روزACکھاریاں ذوالفقار علی باگڑی اورTMOملک شفقت منیر سے ملاقات کی اور سوسائٹی کے پلیٹ فارم پر کھاریاں میں تعمیر ہونیوالے لیڈیز چلڈرن پارک کانام مرحوم عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا اور تحریری طورپر درخواست بھی دی وفد میں چوہدری اخترحقیقہ،صدر دانش زاہرہ،جنرل سیکرٹری علی ظفر ملک،سینئرنائب صدر صحافی سیدتنویرنقوی،فنانس سیکرٹری مس فرح عنصر سمیت دیگر شامل تھے یاد رہے کہ جلدیہ وفدMNAچوہدری عابدرضا کوٹلہ سے ملاقات کریگا۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) MNAچوہدری عابدرضا اورMPAچوہدری شبیر احمد نے گذشتہ ڈیرہ کوٹلہ پر مصروف ترین دن گذارا۔اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعداد آزادکشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اور بالخصوص چوہدری عابدرضا کے نامزد امیدواورں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرنے کیلئے پہنچی،اس موقع پر چوہدری عابدرضا اور چوہدری شبیر کوٹلہ آنیوالوں سے مبارکباد وصول کرتے رہیں ڈیرہ پر آنیوالوںکی تواضع چائے اورجلیبی سے کی جاتی رہی سیکرٹری چوہدری ابرار احمد آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے بڑی تعداد میںمعززین علاقہ اور منتخب چیئرمین وائس چیئرمین اورکونسلران مبارکباد دینے کیلئے ڈیرہ کوٹلہ پہنچے۔مبارکباد دینے والوں میں نمایاں طور پر محمدناصر ایوب سیٹھ رڑیالہ کونسلر اور دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) نوجوان سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت میاںطاہر الرحمن رڑیا لہ راہنما مسلم لیگ ن یوسی ڈوگہ نے کہا ہے کہ ایم این اے چوہدری عابدرضا کوٹلہ نے عملی طور پر ثابت کردیا ہے کہ وہ حلقہNA107 کے ہی نہیںبلکہ ضلع گجرات اور آزاد کشمیر کی عوام کے بھی ہردلعزیز لیڈر ہیں ہم انہیں آزاد کشمیر میں تاریخی کامیابی پر خراج تحسین اورکارکنان کو زبردست الفاظ میںمبارکباد پیش کرتے ہیں انشاء اللہ آئندہ دوربھی مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا۔ہم اپنے ہردلعزیز لیڈر چوہدری عابدرضا کی ہر کال پر پہلے کی طرح لبیک کہیں گے اور ان کے شانہ بشانہ رہیںگے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) MPAچوہدری شبیر احمدکوٹلہ نے روزنامہ شانہ بشانہ کی خبر پر ایکشن لے لیا گذشتہ روز متذکرہ روزنامہ میں کھاریاں ڈوگہ کالونی میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے بارے خبر شائع ہوئی تھی اس محلے میں آئے روز نشئی افراد کی نعشیں برآمد ہورہی ہیں ایم پی اے چوہدری شبیر احمدکوٹلہ نے ریذیڈنٹ ایڈیٹرکھاریاں سیدتنویرنقوی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے کہ کھاریاںشہر سمیت پورے حلقہ میں کہیں بھی مکروہ دھندہ ہواس سلسلہ میںڈی پی او گجرات سے خود ملکر فوری ایکشن ہوگا انہوں نے کہا کہ کسی بھی پولیس آفیسر یا اہلکار کو یہ اجازت نہیںکہ وہ مکروہ دھندہ کرنیوالوں کو کسی قسم کی رعایت دیں حلقہNA107میں کسی بھی ایسے آفیسر یا اہلکار کو رہنے نہیںدیں گے مقامی پولیس کھاریاںشہر میں اس مکروہ دھندہ کرنیوالوں کو فوری کیفر کردار تک پہنچائیں اور بلاتفریق کاروائی عمل میں لائے ہم نے پورے حلقہ اور بالخصوص کھاریاں میں منشیات جیسی لعنت اور مکروہ دھندہ سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے چوہدری شبیر احمدکوٹلہ نے مزید کہا کہ منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں اور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیںپولیس فوری موثر اور بھرپور کاروائی کرے۔
۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) مولانا عبدالستار کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ایدھی سنٹر کھاریاں میںدعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر شعبہ زندگی کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہر افراد نے بڑی تعداد میںشرکت کی مقررین نے مرحوم کی انسانی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا اورعزم کیا کہ عبدالستار ایدھی کے اس مشن کو آگے بڑھانے کیلئے ہم سب بھرپورکردارادا کریں گے خطاب کرنیوالوں میں سینئرصحافی سیدتنویرنقوی، صحافی مرید حسین جعفری انچارج ایدھی سنٹر گجرات محمداکرام امین بٹ،ملک علی ظفر(سحر ویلفیئر)،مولانا شبیر حسین شامل تھے تلاوت حافظ شرجیل جبکہ نعت شریف وسیم عباس کلک نے پیش کی۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) گورنمنٹ انسیٹیوٹ کھاریاں میںD.COM(اکائونٹس وانگلش شارٹ ہینڈ)کے ساتھ آئی کام۔بی کام کی کلاسز کا بھی اجراء ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل انوار الحق نے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ خدمات سرانجام دے رہے ہیںاس کے علاوہ یونیورسٹی آف پنجاب سے بی کام کی کلاسز(طلبہ وطالبات)کیلئے کھاریاںمیں یہ واحد منظور شدہ سرکاری ادارہ ہے طلبہ داخلوں کے لئے فوری رجوع کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) گوجرانوالہ بورڈ میٹرک کے سالانہ انتخابات میں وزیرآباد سرکاری و نجی سرکاری اداروں کے نتیجہ مجموعی طور پر تسلی بخش رہا۔پنجاب کالج اور الائیڈ سکول کے طلبہ و طالبات کی کارکردگی نمایاں رہی۔پنجاب کالج کے صبا رفیق1041 زرین نواز1039 ردہ رباب1024 عشا اسجد1023 حمنہ شعیب1017 زاہرہ جبین1010 عمارہ افضل1007 عمارہ پرویز1005 عبداللہ1032 عمر شہریار1015 علی حیدر1002 الائیڈ سکول کی عرسہ عروج1055 حمنہ اعجاز1035 امپیرئل سکول کی کاشف فاطمہ1030 ایس کے گرلز زرتاشہ1022 گرلز ہائی سکول نظام آباد کی مریم افشاںچٹھہ1015 نظام آباد ہائی سکول کے اسامہ شہباز نے1009 سرسید فاظمہ مطلوب1025 دی ایجوکیٹر کی عائشہ رزاق چیمہ1022 علی گڑہ کالج کی انزا اشرف1015 ایم سی گرلز کی مریم1017 جبکہ علی پور چٹھہ گرلز کالج کی فاطمہ تصور نے1069 آمنہ رانا1044 مریم اکرم1043 بوائز ہائی سکول کیء ابتسام الحق1040 اور زین فاطمہ1054 حوارث نور1024 گکھڑ سکول نمبر2 کے حافظ شعیب الرحمن 1024 ارشہ گرلز ہائی سکول1013 ذوہا1009 نمبر لیکر نمایاں رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) علم سے دوستی کرنے والے کبھی ناکام نہیںہوتے۔تعلیم کی طاقت سے ذہنوںمیںتبدیلی لائی جاسکتی ہے۔خواندگی میںاضافہ سے اقتصادی انقلاب برپا اورمعاشرتی برائیوں کاخاتمہ ممکن ہے۔تعلیم قوموںکی قسمت بدلنے میںاہم کرداراداکرتی ہے۔ان خیالات کااظہارڈائریکٹرسپیرئیرکالج پروفیسرمحمدریاض نے سپیرئیرکالج وزیرآبادمیں تحصیل وزیرآبادکے اساتذہ کرام میںپہلے معراج خالد حوصلہ افزائی ایوارڈتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈائریکٹرخالد محمودچیمہ،پرنسپل حافظ محمدسعیداحمد،سرفرازچیمہ،ذوالفقارچیمہ،سعیدچیمہ،چوہدری محمدریاض،شاہد محمودجوندہ ودیگرموجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگی رہنما و سابق کونسلر یونین کونسل نظام آباد مہر شاہدجاوید نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ نے رواں سال نظام آباد کیلئے ترقیاتی کاموں کیلئے3 کروڑ10 لاکھ روپے اپنے فنڈ سے مہیا کئے ہیں جبکہ ایم پی چوہدری شوکت منظور چیمہ نے اپنے ذمہ گرلز سکول تا دارہ مغلاں سیوریج اور ٹف ٹائل اور دھونکل روڈ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ لیا تھا مگرگزشتہ 3 سال سے یہ منصوبے فائلوں میں دب کر رہ گئے ہیں،ایم پی اے نے منتخب بلدیاتی کونسلروں کو لالی پاپ دے رکھا ہے ۔شاہدجاوید نے سینئراخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ کو ایم این اے جیسا ایماندار،کمیشن سے پاک تعلیم دوست ایم پی اے مل جائے تو وزیرآباد شہر کی کایہ ہی پلٹ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری تہیہ کر لیں آئندہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 104 میں شہر سے ہی ایم پی اے منتخب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کے مختلف علاقوں سپورٹس سٹیڈیم ،فلٹریشن پلانٹس ،زیر تعمیرفوڈ کورٹ اورجاگنگ ٹریک کا دورہ کیا ۔وزیرآباد شہر کے اکثر فلٹریشن پلانب بند بعض میں بھینسوں کے باڑے قائم ،ٹھیکیدار اور اے ٹی او کی سخت سرزنش۔اسسٹنٹ کمشنر محمد انور بریار عوامی شکایات ووزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پرشہر کے مختلف علاقوں میںفلٹریشن پلانٹ چیک کئے اکثر کی حالت ناگفتہ بے تھی جی ٹی روڈ پر واقع الہ آباد کے مقام پر فلٹریشن پلانٹ بند جبکہ احاطہ میں بھینسوںکا باڑہ قائم تھا اور شہری واٹرسپلائی کی موٹر سے براہ راست پانی بھررہے تھے،کریم پورہ ،مشن سکول چوک،ایم سی ہائی سکول ،سول ہسپتال اور ریلوئے اسٹیشن کے فلٹریشن پلانٹ پر بھی عوام نے شکایات کا انبار لگا دیے ،زیر تعمیر فوڈ کورٹ، جاگنگ ٹریک اور سپورٹس سٹیڈیم کی تزین وآرائش میں سست روی پرٹھیکیدار شمشاد خان اور اسٹنٹ ٹیکنکل آفیسر ٹی او آئی اینڈ ایس محمد اکرم مرزاکی سخت سرزنش کی معلوم ہوا ہے کہ مرزا محمد اکرم عرصہ14 سال سے ٹی ایم اے میں تعینات ہے جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں بگاڑ آ رہا ہے۔اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر فائزہ کنول اور پی ایس او صابر چٹھہ بھی انکے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور زیر تعمیر گائنی وارڈ اور ٹراما سنٹر کامعائنہ اور متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام میں تیزی لانے کے احکامات دیے۔ڈاکٹر سعید اللہ خان نے میڈیکل ،چلڈرن،سرجیکل وارڈ ز سمیت اوٹ ڈور اور ایمرجنسی میں مریضوں کو دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ڈاکٹر سعید اللہ خان نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ کرمرکوز کر رکھی ہے محکمہ صحت کے پاس فنڈز اور ادویات کی کوئی کمی نہیں ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جماعت اسلا می یوتھ ونگ سٹی صدرعقیل احمد،سیکرٹری جنرل اویس جاوید ملک نے تھا نہ سوہدرہ پولیس کی طرف سے جماعت اسلا می چک ستیہ کے امیرٹھیکیداراللہ دتہ بیٹے علی حسن اوربھتیجے ارسل کوگرفتارکرنے ،چادراورچار دیواری کاتقدس پامال کرنے اوراشتہاری کوپناء دینت کے جھوٹے مقدمہ کے اندراج پرگہرے غم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ اوتھا نہ سوہدرہ نعیم بٹ اوراہلکاروںکومعطل کرکے اختیارات کا ناجائز استعما ل کامقدمہ درج کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ مذکورہ افرادکوایسے اشتہاری کوپناء دینے کے مقدمہ میںگرفتارکیا گیا ہے جوعرصہ درازسے بیرون ملک ہیاوران کااس سے کوئی رشتہ بھی نہیں۔انہوںنے کہا کہ بعض سیاسی عناصرکی وجہ سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔انہوںنے کہا کہ پولیس اہلکاروںکے خلاف کاروائی نہ ہوئی توآئندہ کالائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق ملزم احسن کاعلی حسن سے رابطہ ہے وہ قریبی دوست تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری،شہری سراپا احتجاج،گیپکوکے خلاف نعرہ بازی،حکومت کوبد دعائیں۔شدیدترین گرمی میںگیپکوکوبھی عوام کوبجلی سپلائی کرنے میںاکام ہوگیا۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام سراپا احتجاج ہیںجبکہ کئی مقامات پرٹرانسفارمرخراب ہونے سے درستگی میںدیرپرعوام نے شیداحتجاج کیا۔شدیدگرمی سے متعددافرادمتاثر ہوئے ہیںاوران کومقامی ہسپتالوںمیںطبی امداددی گئی۔صدرانمجن شہریاںعلی عباس شاہ،سیکرٹری جنرل عدنان انورکھرل نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) صدروزیرآبادچیمبرآف ایجوکیشن محمداشفاق وڑائچ نے کہا ہے کہ دوقومی نظریہ کوزندہ رکھ کرپاکستان کومستحکم کیا جاسکتا ہے۔نجی تعلیمی اداروںکے شانداررزلٹ نے ثابت کردیا ہے کہن استحکام پاکستان اورنوجوان نسل کی تربیت کرکے وہ قومی فریضہ سرانجام دینے کے علا وہ حکومت کا65فیصدبوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔تعلیمی اداروںکے خلاف کریک ڈائون،ٹیکسزکے شکنجہ میںکسنے کی تمام سازشوںکووزیراعلیٰ پنجاب ناکا م بنائیں۔وہ قیصرانوربٹ ایڈووکیٹ کی طرف سے عمرہ کی دادئیگی سے واپسی پرصابر حسین بٹ،سجاد احمدمدنی اوراپنے اعزازمیں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ دشمن نے بنگلہ دیش میںانقلا ب برپا کرکے ہمیںدولخت کردیا۔پاکستان میںابھی تک کوئی واضح پالیسی نہیں۔انہوںنے کہا کہ بچے مستقبل کاسرمایہ ہیںانکی جدیداندازمیںنشوونماضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ایمانداراورمحنتی اہلکارادارے کی نیک نامی کاباعث اورکارکردگی بہتربنانے میںمثالی کرداراداکرتے ہیں۔ایسے اہلکاروںکی محنت اورجانفشانی سے ذمہ داریوںکی ادائیگی سے اداروںکے نام روشن ہوتے ہیں۔ان خیالات کااظہارریونیوآفیسرگیپکوعامر ضیاء وڑائچ نے آراوآفس کے سنیئرکمرشل اسسٹنٹ مہرمحمدرفیق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرانکے اعزازمیںدی گئی الوداعی پارٹی کے موقع پر کیا۔اس موقع پرچیئرمین ہائیڈروپاوریونین شبیراحمد،جنرل سیکرٹری فاروق احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہرمحمدرفیق کمرشل اسسٹنٹ نے جس اسلوب اوربہترطریقے سے اپنی سرکاری ذمہ داریاںنبھائیں۔اس کومشعل راہ بناکرانکے جونئیرکوانکی تقلید کرنی چاہئے اورادارے کی نیک نامی میںاضافہ کے باعث بنیں۔شہری سماجی حلقوںکے ڈاکٹرسید رضا سلطان،حاجی سعید اخترنے کہا کہ ہم امیدکرتے ہیںکہ مہرمحمدرفیق کے تجربوںسے انکے جونئیرساتھی استفادہ کرکے عوام الناسکودرپیش مسائل کے حل اوردشواریوںکوختم کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) اسلام امن وآشتی کادین ہے،پیارومحبت کادین ہے۔رب کریم کے محبوب نبی آخررالزماںۖ نے اپنے اسوہ حسنہ سے جنگ وجدل طویل دشمنوںمیںگھرے معاشرے کے افرادمیںبھائی چارے کادرس دیا۔انکی تعلیمات سے آج چہارسواسلام کے جھنڈے تلے بھائی چارے کی فضاء قائم ہے۔ان خیالات کااظہارمعروف عالم دین جگر گوشہ شیخ القرآن پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے بلدیہ وزیرآبادکے انسپکٹرڈاکٹرنثاراحمدکی ہمشیرہ کی وفات پرتعزیت کے بعدصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈاکٹر سید رضا سلطان،محمداشرف نثار،محمدرزاق،عمران رضا نقوی،سید وجاہت رضا ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ نبی رحمت ۖ کے پیروکارکبھی ظلم وزیادتی نہیںکرتے معاشرے اورلوگوںکے امن وسکون کوتباہ کرنے والوںکااسلا م سے دورکابھی تعلق نہیں۔اسلام توکیاان انسانیت کے دشمنوںکاانسانیت سے بھی کوئی رشتہ نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) رحمت کالونی میں نامعلوم افراد نے مکان کو آگ لگادی جس کی وجہ سے عمارت کو نقصان پہنچا اور قیمتی سامان جلنے کے ساتھ ساتھ اہم دستاویز بھی جل گئیں ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز رات ایک بجے کے قریب بعض نامعلوم افراد نے گلی نمبر 12، مکان نمبر 2 رحمت کالونی لاہور میں واقع محمد جاوید ملک ولد ملک عبدالغنی کے گھر کو اچانک آگ لگا دی ۔مکان سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھ کر اہل محلہ نے بڑی مشکلوں سے آگ پر قابو پایا مگر اس کے باوجود آگ اتنی شدید تھی کہ قیمتی سامان اور اہم دستاویز کو جلنے سے نہ بچایا جا سکا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اسلام امن و آشتی اور روداری کا درس دیتاہے ،ہم نے امن و امان کے قیام کیلئے قربانیاں دیں اور ملک کی بقا کیلئے صبر و تحمل کا دامن ہا تھ سے نہیں چھوڑا۔ ہر سطح پر شدت پسندی کی نفی کے اتحاد کے بانیوں میں سے ہیں اور اسکے تحفظ اور بقا کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدرعلامہ سبطین حیدر سبزواری سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں، چند مٹھی بھر تکفیری عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کر نا چاہتے تھے ہم نے حکمت و دانشمندی سے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور ان کا اصل چہرہ قوم کو دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے ریاستی ادارے اپنی ذمہ داری پوری کرتے تو ملکی حالات خراب نہ ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کی ٹانک کے علاقے سے بازیابی فوج کا احسن اقدام ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ متعدد چیک پوسٹوں کے باوجود ٹانک کے راستے شدت پسندوں کی آمد و رفت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری و تخریبی مائنڈ سیٹ کی جانب سے مسلسل دہشتگردی و ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیاں کون کروا رہا ہے؟ ادارے اس پر خاموش کیوں ہیں؟ حکمران بھی چپ سادھے ہوئے ہیں۔ قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ اگر قانون نافذ کر نے والے ادارے ڈیرہ اسما عیل خان کی جیل توڑنے اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کا سراغ لگاکر انہیں قانون کی گرفت میں لے کر تختہ دار پر لٹکاتے ، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے پس پردہ حقائق عوام کو بتاتے توآج ملک میں تکفیری و تخریبی مائنڈ سیٹ رکھنے والوں کے ہاتھوں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کے اغواء جیسے واقعات رونما نہ ہو تے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں، تخریبی عناصر کی سرپرستی مسئلہ ہے۔ مٹھی بھر تکفیری عناصر عدم استحکام پیدا کر نا چاہتے تھے ہم نے حکمت و دانشمندی سے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور ان کا اصل چہرہ قوم کو دکھایا۔ان کا کہنا تھا کہ چند مٹھی بھر شدت پسند تکفیری و تخریبی عناصر کے ہاتھ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں مکین بے گناہ محب الوطن شہریوں کے خون سے آلو دہ ہیں۔ایک سازش کے تحت مکتب تشیع کے سینکڑوں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔اگر قانون نافذ کر نے والے ادارے مخلص ہو کر ان کرائے کے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو قانون کے شکنجہ میں لیتے اور انہیں کیفرو کردار تک پہنچاتے، اور ان کے آمد و رفت کے راستوں کو بند کرتے تو بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا تھا۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم حقائق جاننا چاہتی ہے کہ اتنے وسائل رکھنے کے باوجود وہ قانون نافذ کر نے والے ادارے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں یا کوئی اور وجوہات ہیں ؟ اور یہ قوم ریاست کے ذمہ داران سے یہ بھی پو چھنا چاہتی ہیں کہ اس ملک میں ،اغواء ،بھتہ خوری اورمکتب تشیع کاقتل و غارت کا بازار کب تک چلے گا؟
ْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے دہلی دروازے میں صفائی ستھرائی کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا سسٹم شروع کر دیا۔دہلی دروازے سے چوک کوتوالی تک کی 57گلیوں سمیت شاہی گزرگاہ کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کام والڈ سٹی اتھارٹی خود کر رہی ہے۔اس مقصد کے لئے جدید مشینری خرید لی گئی ہے جبکہ اتھارٹی نے 25سینٹری ورکرز اور سپروائزرز بھی تعینات کر دیئے ہیں جو گلیوں کی صفائی ستھرائی کا انتظام دیکھیں گے۔والڈ سٹی اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی نے اس ضمن میں کہا ہے کہ اندرون لاہور سیاحتی مرکزہے۔ دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں جس کے باعث یہاں صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھااس سسٹم سے اندرون لاہور کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے گی۔ تانیہ قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا یہ سسٹم اپنے ادارے کے فنڈز سے چلا رہے ہیں۔ ہمیں اندرون لاہور کے لوگوں کا تعاون بھی حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) کشمیری عوام نے میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میں موجود سیاسی ،مذہبی جماعتوں کو متحد ہوکرکشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے لائحہ عمل بنانا چاہئے۔ کشمیر میں مذہبی قوتوں کو نشستیں نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدرحافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن نے ثابت کیا کہ الزام تراشی سے عوام متأثر نہیں ہوئے۔عوامی رابطہ اور خدمت خلق ہی سیاسی جماعتوں کی اصل قوت ہوتی ہے۔کشمیر کی عوام نے پانامہ لیکس ، مودی کا یار جیسے نعروں کے باوجود مسلم لیگ (ن)کو کامیاب کروایا ہے لہٰذا اب باقی سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مسلم لیگ (ن)کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان علماء کونسل آئندہ الیکشن میں اپنا بھر کرداراداکرے گی۔کشمیر کے الیکشن میں مذہبی جماعتوں کو نشستیں نہ ملنا ہمارے مؤقف کی تائید ہیکہ مذہبی قوتوں کو عوام الناس کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینی چاہئے اور محراب ومنبر کو مرکزی بنانا چاہئے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کو آزاد کشمیر الیکشن میں بھر پور کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہین وفاقی اور آزاد کشمیر کی حکومت کشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے ہر ممکن کردار اداکرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) متحدہ جمعیت علما پاکستان کو جمعیت علما پاکستان نیازی میں ضم کردیا گیا ہے۔ تنظیم کے دھڑے کو ضم کرنے کا اعلان علامہ قاری شبیر احمد قادری نے جے یو پی نیازی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی قیادت اور جمعیت علما پاکستان نیازی کے منشور اوردستور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔جمعیت سیکرٹریٹ گڑھی شاہو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پیر سید مصطفی اشرف رضوی، محی الدین محبوب کاظمی، پیر اختر رسول قادری،ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر جان،پیر عثمان نوری، مفتی عاشق حسین بخاری،پیر اسرار حسین شاہ، پیر عنصر فرید چشتی اور دیگر رہنما شریک تھے۔جنہوں نے علامہ شبیر قادری کو جے یو پی نیازی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کا انضمام اتحاد اہل سنت کی طرف عملی قدم ہے۔ واضح رہے کہ جے یو پی کے چھ دھڑو ں پر مشتمل جمعیت علما پاکستان نورانی کی تشکیل 2014ء میں کی گئی تھی۔لیکن ابوالخیر زبیر کی تنگ نظری کی پالیسیوں اور محض کاغذی گروہ ثابت ہونے پر جے یو پی کے نیازی اور نفاذ شریعت گروپوں نے یکے بعد دیگرے طالبان کی حمایت میں پالیسیوں اور اہل سنت کے اصولوں سے انحراف پر علیحدگی اختیارکرلی تھی، جبکہ ان کے ساتھ جانے والا تیسرا دھڑا متحدہ جے یو پی بھی انہیں اب چھوڑ چکا ہے۔ جس کے بعد اب محض ابوالخیر زبیر اور ان کے چند مریدوں پر مشتمل جے یو پی نورانی باقی رہ گئی ہے۔ پیر معصوم نقوی نے علامہ شبیر احمد قادری کو جے یو پی نیازی کا مرکزی نائب صدر اور حافظ ساجد محمود قادری کو مرکزی جائنٹ سیکرٹری مقرر کردیا ہے۔ انہوں نے متحدہ جمعیت علما پاکستان کی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتحاد اہل سنت کے حوالے سے مختلف گروپوں سے بات چیت جاری ہے، مزید شخصیات اور دھڑے جے یو پی نیازی میں شامل ہوکر نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کے لئے جدوجہد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بعض رہنماوں کی ہٹ دھرمی اورپارٹی دستور سے انحراف اتحاد اہل سنت میں رکاوٹ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) ڈ ی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن آختر حیات خان نے گزشتہ روز پولیس لائن میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنا ڈیوٹی ایماندرای سے اداکریں،پولیس عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں ،پولیس امن وا مان میں بہتر کر دارا داکریں،امن وا مان کی بحالی میں عوام کے تعائون ضروری ہے،عوام کے تعائون کے بغیر امن بحال نہیں ہوسکتا، عوام مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھئے،جرائم پیشہ عناصر کو ختم کرنے کیلئے عوام پولیس کیساتھ تعائون کریں،مشکوک حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام مقامی پولیس کوضرور اطلاع دیں ،پولیس کیساتھ تعائون کرنیوالے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا،انہوں نے کہا کہ پولیس گشت کو مزید بڑھادی گئی ہے،پولیس کسی بھی صورتحال کو نمٹنے کیلئے چوکس رہیں ،ڈی آی جی مالاکنڈ ڈویژن نے پولیس اہلکاروں کے مسائیل بھی سن لی،اس موقع پر ڈی پی سوات محمد سلیم مروت نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کی جنرل باڈی نے مذاکراتی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے اختلافات ختم کرنے کا اعلان کردیا ، سوات پریس کلب کاموجودہ آئین معطل کردیا گیا ، 4 رکنی ایکشن کمیٹی نے پریس کلب کے تمام معاملات سنبھا ل لئے ، سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کی جنرل باڈی کا اجلاس سوات پریس کلب میں منعقد ہوا ، جس میں اکثریتی ممبران نے شرکت کی ،سوات یونیورسٹی جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین خالد خان نے ہونے والے معاہدے پر روشنی ڈالی اور مسودہ پیش کیا ، جس کی جنرل باڈی نے اتفاق رائے سے توثیق کردی ، جس کی روشنی میں سوات پریس کلب کا موجودہ آئین فوری طور پر معطل کردیا گیا اور اس ضمن میں پشاور پریس کلب کی موجوزہ کمیٹی سے نیا آئین بنوانے کی منظوری دیدی گئی ، اسی طرح دونوں گروپوں کے کابینے ختم ہونے کی بھی توثیق کردی گئی اور موجودہ لسٹ کی جانچ پڑتال ( سکروٹنی) کا اختیار بھی پشاور پریس کلب کی مجوزہ کمیٹی کو دیدیا گیا جو 15 دسمبر 2016 تک یہ تمام عمل مکمل کرے گی اور نیا آئین جنرل باڈی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا ،جنرل باڈی اجلاس نے اس فیصلے کی بھی توثیق کردی کہ ایکشن کمیٹی پریس کلب اور یونین کی نئی ممبر شپ کے لئے درخواستیں طلب کرے گی ، جس پر حتمی فیصلہ پشاور پریس کلب کی مجوزہ کمیٹی کریگی ، اجلاس کے بعد 4رکنی ایکشن کمیٹی حضرت بلال ، سید شہاب الدین ، شیرین زادہ اور سلیم اطہر نے پریس کلب کے معاملات سنبھال لئے ہیں جو 15 دسمبر 2016 تک یہ خدمات انجام دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) ترکی میں فوجی بغاوت کو کچلنے کی خوشی میں امیر جماعت سینیٹرسراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح سوات میں بھی یوم تشکرمنایا گیا، اس سلسلے میں جماعت اسلامی سوات کی ضلعی ہیڈکوارٹر ادارہ الخدمت سے بڑی تعداد میں کارکنان جماعت نے گرین چوک مینگورہ تک واک کیا ۔گرین چوک میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان نے کہا کہ ہم ترک عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا ، فوجی بغاوت کے پیچھے عالمی سامراج کی خفیہ ہاتھ کارفرما ہے جو ترکی میں اسلام پسندوں کی حکومت کو ختم کرکے ترکی کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں لیکن ترک عوام نے عالمی سامراج کی سازشوں کو ناکام بنادیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل مارشل لاء میں نہیں ہے جمہوری حکومتیں ہی عوامی مسائل بہتر انداز میںحل کرسکتی ہیں ۔ہم پاکستانی عوام طیب اردگان اور ترک عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔شرکا سے قیم جماعت اسلامی ضلع سوات حافظ اسراراحمد نے بھی خطاب کیا۔