موسیقی کے بادشاہ اے آر رحمان کی 49 ویں سالگرہ

 AR Rahman

AR Rahman

ممبئی (جیوڈیسک) موسیقی کے بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان آج اپنی 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ چھ جنوری 1966ء کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائے میں پیدا ہونے والے اللہ رکھا رحمان نے اپنے بے شمار گانوں پرایوارڈ حاصل کیے۔

تاہم تامل فلم “راجو” کے گانوں پر ان کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 2002ء میں موسیقی کے بے تاج بادشاہ کو فلم سلم ڈوگ ملینیئر کا میوزک ترتیب دینے پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تاہم اے آر رحمان کو زیادہ عوام میں پذیرائی صوفیانہ کلام پیش کرنے کی وجہ سے ملی۔ آج کے دور میں بالی ووڈ میں اے آر رحمان کا میوزک فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔

اے آر رحمان کو متعدد بھارتی ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ کئی ممالک کی یونیورسٹیز انھیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند بھی دے چکی ہیں۔