مسلم اور مسیحی بھائی بھائی ہیں ، پوپ فرانسس

Pop Visit Africa

Pop Visit Africa

بنگوئی (جیوڈیسک) پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ مسلمان اور مسیحی افرادایک دوسرے کے لیے بھائیوں کی طرح ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ ایک بزنس ہےاوریہ دیکھناچاہیے کہ دہشتگردوں کولڑنے کےلیے اسلحہ دیتاکون ہے۔

پوپ فرانسس نے مذہبی کشیدگی کاشکار سینٹرل افریقن ری پبلک کادورہ کیا۔ وہ مسیحی انتہا پسندوں کےہاتھوں فساد سے متاثر بنگوئی کی مسجد میں جوتے اتارکر گئے۔ قبلہ رخ ہوکر احترام اًجھکےاور عبادت کی ۔

پوپ نےکہا کہ مذہب کے نام پرنفرت،بدلےاورتشددک ومسترد کردیناچاہیے۔ بنیاد پرستی ایک ایسامرض ہے جوہر مذہب میں موجود ہے۔ مذہبی انتہا پسندی حقیقت میں مذہبی نہیں کیونکہ اس میں خداہوتاہی نہیں۔

پوپ کاکہناتھاکہ ایسے چندن ہیں بہت سےکیت ھولک بھی ہیں جوانتہاپسندہیں،پوپ نےکہاکہ یہ کہناغلط نہیں کہ مذاہب کےماننےوالوں کےدرمیان ہمیشہ جنگیں رہیں مگر مسیحیوں کو بھی معافی کاطلبگارہوناچاہیے۔

پوپ نےکسی ملک کانام لیےبغیر کہا کہ محض مذہبی نہیں،کتنی جنگیں ہیں جوہم مسیحیوں نےشروع کی ہیں۔