مسلم کانفرسی رہنما سردار سہراب خان کی کزن کے انتقال پر ملال اور دعائے مغفرت

Sardar Sohrab Khan and Gohar Almas Khan

Sardar Sohrab Khan and Gohar Almas Khan

لیڈز برطانیہ (بابر علی چیمہ سے) لیڈز کمیونٹی الائنس برطانیہ کے سیکٹری جنرل اور مسلم لیگی راہنما گوہر الماس خان نے ہمارا کمیونٹی سنٹر میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما اور سماجی کارکن سردار سیراب خان کی کزن کی وفات پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کے لئے اپنے تمام دوست احباب اور پارٹی کارکنان سے خصوصی درخواست کی۔

انہوں نے مرحومہ کے ایثال ثواب کےلئے تلاوت کلام پاک اور دعاءے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ کریم لواحقین اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرماوے۔ اس موقع پر چوہدری غلام اکبر، ملک اسد، بلال درانی، خالد محمود چودھری، غضنفر اخلاص خان، پیر عزیز الرحمان ، راجہ اعجاز حسین، انجم سلیم میر، لارڈ میئرمحمد اقبال ، زاہد حامد، رءوف سہگل، حاجی رشید ڈار، حاجی اے ڈی جوہدری، فاروق بٹ، ڈاکٹر اقبال اور دیگر دوست احباب اور شرکاء محفل نے بھی تعزیت کی۔