مسلم کانفرنس ،اور پیپلز پاٹی کو دھچکا سیکڑوں افراد آزاد امیدوار سردار سفیر عالم کے قافلے میں شامل

Abbas Pur NEWS

Abbas Pur NEWS

عباس پور (نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) مسلم کانفرنس ،اور پیپلز پاٹی کو دھچکا سیکڑوں افراد آزاد امیدوار سردار سفیر عالم کے قافلے میں شامل تفیصلات کے مطابق سفیر عالم ہاوس میں افطار ڈینر کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی معزز شخصیات کے کارکنان نے شرکت کی اِس موقع پر نمبردار سردار جہانگیر خان ،قاری مقصود ،محمد شریف سمیت کئی افراد سردار سفیر عالم کے قافلے میں شامل ہو گیے اِس موقع پر مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی نے عوام کا استحصال کرنے کا سوا کچھ نہیں کیا ہمیں پانچ سال کر بے وقوف بنائے رکھا چوہدری محمد یاسین گلشن جو تو خود کہتے ہیں کہ میری بات پولیس کا سپاہی نہیں سنتا اور کشمیر بنک کے اندر ایک پوسٹ آئی تو میرٹ کی دھجیاںبکھیر کر اپنے بیٹے کو ملازمت دلوائی ایم،ایل،یز،افنڈر ،کشمیر کونسل کے فنڈر36 کلومیٹر سڑکوں کو بے دردی کے ساتھ من پسند لوگوں میں تقسیم کیا ،عبدالقیوم خان نیازی آٹے ،چاول کی بدلے میں عوام کے ضمیر کو خریدنے کی ناکام کوشش کر ہے ہیں اور جب کہ سردار امجد یوسف نے حلقہ کے اندر جھوٹ کا صفایا کر دیا ہے ۔اُنھوں نے کہا کہ ایم،ایل،اے چوہدری یاسین گلشن ایسے شخص ہین جن کو ٹھیک طرح اردو بھی پڑھنا نہیں آتی وہ عوام کی نمائندگی کیا کریں گئے

،اِس موقع پر سردار سفیر عالم نے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ انشا اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی اور عوام کا استحصال کرنے والوں کو انجام تک پہنچا کر دم لوں گا اُنھوں نے کہا کہ اگر کسی نے ہمارے کارکن کی جانب آنکھ اُٹھا کر دیکھی تو آنکھ نکال لیں گے اب کسی بھی شخص کو میرٹ کی پامالی ،اقرباء پروری ،برادری ازم کو پروان چڑھانے نہیں دیں گے اُنھون نے کہا کہ میرٹ کے قاتلوں کے انجام کا وقت آچکا ہے اب عوام اِن کو گھر پہنچا کر دم لیں گئے۔تقریب سے نمبردار سردار جہانگیر خان ،امان اللہ خان چغتائی ،سردار شہراز چغتائی سابق ڈی،سی،او پونچھ خان محمد اشرف خان ،سید شجاعت گیلانی ،خاجی محمد سلیم،بابر سلیم ایڈووکیٹ ،خاجی محمد سلیم ،قاری مقصود کے علاوہ دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سردار سفیر عالم کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔