مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق خان کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ نبیل شبیر جنجوعہ

Sardar Atiq Khan

Sardar Atiq Khan

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر جناب سردار عتیق خان کی برطانیہ آمد پر ان کا شاندار استقبال اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ کشمیر عوام ریاست کی سب سے بڑی سیاسی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس اور جناب سردار عتیق خان کو ہی آزاد کشمیر کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے کیونکہ موجودہ آزاد کشمیر حکومت سے عوام تنگ آ چکی ہے۔

ہم کشمیر جیولرز کی جانب سے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی اعلی قیادت سردار عتیق احمد خان کو برطانیہ آمد کے موقع پر ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

سردار عتیق خان کی برطانیہ آمدسے برطانیہ بھر کے جماعت کے کارکنان میں نیا جوش و لولہ پیدا ہوا ان کا دورہ کشمیریوں کے لئے سود مند ثابت ہو گا۔

آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں مسلم کانفرنس کو بھرپور سپورٹ کریں گے اور قیادت کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں گے تا کے موجودہ حکمرانوں سے پیچھا چھڑا کر عوام کے ساتھ ہونے والی تمام تر یادتیوں کا اذالہ دلا سکے وپ دن دور نہیں کہ موجودہ حکمران عوامی احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے اور انہیں عوام کے ساتھ کئے گئے تمام زیادتیوں کا جواب دہ ہونا پڑیگا۔

ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے رہنما و نامور کاروباری شخصیت (کشمیر جیولرز برطانیہ) نبیل شبیر جنجوعہ نے صدر جماعت کی برطانیہ آمد پر خصوصی نمائندہ سے گفتگو کے دوران کیا۔