مسلم ملکوں کے فوجی اتحاد کا اجلاس مارچ میں ہوگا

Military Coalition

Military Coalition

ریاض (جیوڈیسک) دہشتگردی کے خلاف 34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا اجلاس مارچ میں ہوگا، سعودی عرب اجلاس کی میزبانی کرے گا ۔

دہشت گردی کے خلاف اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کا اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا ، سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان نے گزشتہ برس دسمبر میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی ملکوں پر مشتمل فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

اتحاد کا مشترکا کمان سینٹر ریاض میں ہو گا جہاں سے دہشت گردی کے خاتمے کے آپریشنز کو مربوط کیا جائے گا اور امداد فراہم کی جائے گی ۔