مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چودھری فضل الرحمان کو دل کی تکلیف

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کےایم پی اے چودھری فضل الرحمان کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران دل کی تکلیف ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

خانیوال سے مسلم لیگ ن کےرکنِ پنجاب اسمبلی چودھری فضل الرحمان پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک تھےکہ انہیں دل میں تکلیف محسوس ہوئی۔

طبیعت زیادہ بگڑنے پر چودھری فضل الرحمان کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق چودھری فضل الرحمان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔