مسلم لیگ (ن) یوم دفاع پاکستان پر عوامی اجتماعات اور تقریبات کا انعقاد کرے گی۔ سمیع نیازی

Pakistan Army

Pakistan Army

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود اور رہنماء یوتھ ونگ سمیع نیازی نے کہا ہے کہ دفاع وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم دفاع پاکستان کی 50ویں سالگرہ شایان شان اور بھر پور ملی جذبے کے ساتھ منایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان اور بزرگوں سے ملاقات میں کیا عصمت انور محسود نے کہاکہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے جو دفاع وطن میں مسلسل مصروف اپنی افواج پر ناز کرتی ہے اور پاکستانی قوم ہمیشہ کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا دشمن بھارت اپنی بذدلانہ کاروائیوں کے ذریعے اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوجائے گا تو وہ اس کی بھول ہے پاکستان قوم اپنی افواج کے پشت پر کھڑی ہے اور پاکستان کے دشمنوں کو ایسا جواب دیا جائیگا کہ اُن کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں عصمت انور محسود اور سمیع نیازی نے کہاکہ یوم دفاع وطن 6ستمبرکو پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت بلال کالونی کورنگی میں جلسہ عام کو بھر پور شرکت کے ساتھ کامیاب بنا نے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 6ستمبر2015ء کو قائد آباد سے ایک عظیم الشان یوم دفاع پاکستان ریلی کا اہتمام کیا جائیگا۔

جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بلال کالونی جلسہ گاہ پر اختتام پذیر ہوگا ۔اس جلسہ عام سے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی و صوبائی رہنماء خطاب فرمائیں گے۔