مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کیا ہے، عشرت علی قریشی

ISHRAT ALI QURESHI

ISHRAT ALI QURESHI

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) مسلم لیگ ن واہ کینٹ کے رہنما سر پرست انجمن تاجران واہ کینٹ عشرت علی قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کیا ہے،تنقید برائے تنقید کا وطیرہ اختیار کرنے والے ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے نظر یاتی اور بانی کارکنان کو نظر انداز کر کے یوم تاسیس منانے کا مقصد بے معنی تھا، جن لوگوں نے اس پارٹی کے لئے اپنی زندگیاں وقف کی کٹھن ترین مراحل میں بھی پارٹی کا علم بلند رکھا آج انھیں دیوار سے لگا دیا گیا جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر اکثریت پی ٹی آئی کے کارکنان کنارہ کشی اختیار کر کے یا تو خاموش ہیں یا دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں، پی ٹی آئی ناقص پالیسیاں اسکی تباہی کا سبب بنیں گی۔

ابن الوقت اور مفاد پرست سیاستدانوں کی پارٹی میں موجودگی مستقبل قریب میں لوگوں پر عیاں ہوجائے گی،وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے شفافیت اوراعلیٰ معیار سے عوامی و فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھایا،اربوں روپے کے قومی وسائل کی بچت کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی،محض اقتدار حاصل کرنے کی غرض سے حکومت پر بے جا تنقید کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہونگے۔

پاکستان کے باشعور عوام انکی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے،انکا کہنا تھا کہ عمران خان شائد بھول گئے ہیں کہ انکے ابتدائی دوستوں اور قافلے میں کون لوگ شامل تھے کن لوگوں نے پارٹی کی فعالیت اور مضبوطی کے لئے دن رات کام کیا یہی ٹیکسلا تھا جاہں پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد اور پہلا جلسہ منعقد ہوا مگر افسوس کہ آج پارٹی کے نظریاتی کارکنان کو نہ صرف نظر انداز کای جارہا ہے بلکہ انکی پارٹی کے لئے گراں قدر قربانیوں کو بھی فراموش کردیا گیا۔

نظریاتی کارکنان کی پارٹی سے علیحدگی ناقص پالیسیوں کا تسلسل ہے ،جسکی وجہ پی ٹی آئی کا گراف رو ز بروز گرتا جارہا ہے،مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے اور اپنے کارکنان کی عزت نفس کا خیال رکھتی ہے،یہی وجہ ہے کہ لوگ جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

چوہدری نثار علی خان نے یہاں سے شکست کے باوجود عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے میگا پروجیکٹس دیئے، اپوزیشن کا وایلا بے سود اور بے وقت کی راگنی ہے، ان کے قوم و فعل کے تضاد سے عوام اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038