مسلم لیگ ن نوجوانوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے۔ میاں سلطان محمود

PML N

PML N

لاہور (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنماء میاں سلطان محمود سیال نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نوجوانوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے کیونکہ نوجوان آنیوا لے وقت میں ملک کا مستقبل ہے۔

نوجوانوں کا جذبہ، حب الوطنی دیکھ کر سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم پا کستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے معیشت کو درست سمت گامزن کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے اپنی رہائشگاہ میں بات چیت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ناظمین یو نین کونسلز میاں مظفر محمود، میاں نور محمد، چیئرمین یوسی میاں محبوب احمد، میاں مطلوب احمد سیال، حافظ نور محمد، ماسٹر محمداقبال انجم، ملک محمد عمر ریاض، میاں محمد حسن نور، میاں علی رضا، میاں واصل مظفر محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حکومت پاکستان نے جس تیزی سے ملکی معیشت کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیاہے وہ قابل ستائش ہے۔