اراکان مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے: کوفی عنان

Kofi Annan

Kofi Annan

میانمار (جیوڈیسک) میانمار میں اراکان مسلمانوں سے متعلق مسائل حل کرنے میں کافی دشواری سامنا ہے۔

میانمار میں تقریباً دس لاکھ مسلم آباد ہیں جنہیں اپنی ہی ملک سے نکال دیا گیا جو کہ اس وقت ہمسایہ ممالک میں مقیم ہیں اور جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

اس مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بہتر مستقبل کے لیے انصاف کے تقاضوں، رواداری مساوات اور مشترکہ اقدار کو فروغ دینا ہو گا۔

کوفی عنان نے یہ بات میانمار کے دورے کے دوران کہی اور بتایا کہ برمی مسلمانوں کے مسئلے کے حل کے لیے مقامی بدھ اکثریت انہیں اقلیت ماننے سے مسلسل انکار کر رہی ہے۔