مسلمان دیگر مذاہب کی نسبت زیادہ خیرات کرتے ہیں: ڈیوڈ کیمرون

David Cameron

David Cameron

لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ مسلمان برطانوی کابینہ سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان دیگر مذاہب کے لوگوں سے زیادہ صدقہ و خیرات کرتے ہیں اور مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

ڈیوڈ کیمرون نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ برطانیہ میں بسنے والے تمام مسلمان اس ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔