مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے یوم تاسیس پر MSO کراچی کے تحت “پیام امن استحکام وطن سمینار” کا انعقاد

Stability Country Seminars

Stability Country Seminars

کراچی (جیوڈیسک) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ناظم عمومی رانا عثمان نے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن دینی و عصری تعلیمی اداروں کے طلبہ پر مشتمل وہ تحریک ہے جو کسی بھی سیاسی ، علاقائی یا نسلی جماعت کی خوشہ چین نہیں، اور اس کا وجود کسی بھی بڑی جماعت کا مرہون منت نہیں۔ MSO کسی بھی نسلی یا لسانی تعصب کو نہ صرف نا پسند کرتی ہے

بلکہ ایسی معاشرتی برائیو ں کے خلاف علم بلند کیے ہو ئے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے MSOکراچی ڈویژن کے تحت ہونے والے “پیام امن استحکام وطن سمینار”میں طلبہ سے مخاطب ہو تے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرائیوٹ تعلیمی اداروں صوبہ سندھ کے سیکریٹری خالد شاہ نے کہا کہ طلبہ کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ آگے بڑھیں اور ملک و ملت کے لیے اپنی توانائیوں کو صرف کریں۔

سمینار میں MSO کے سابقہ رھنما وں عدنان کلیانوی ، حافظ دانش مراد نے کہا کہ ملک و ملت کے نظریاتی تشخص کا تحفظ، فرقہ واریت ، نا انصافی سے پاک اسلامی فلاحی معاشرہ MSO کے کارکنان کا خواب ہے جس کے حصول کے لیے MSOاپنف جدوجہد تعلیمی اداروں کے طلبہ کے اندر شعور بیداری کے ذریعے کررہی ہے۔اس موقع پر MSOکراچی کے ناظم صدیق شیرازی ،ناظم عمومی انور علی صدیقی نے MSOکے پندرہویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔سمینار کے اختتام پر سانحہ باچا خان یو نیورسٹی میں شہید ہونے والے طلبہ کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔