مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن ماہ ربیع الاول بھرپور انداز میں منائے گی۔ صدیق شیرازی

Rabiul Awwal

Rabiul Awwal

کراچی (پ ر) مسلم اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن ماہ ربیع الاول عشرہ تعمیر سیرت کے نام سے بھر پور انداز میں منائے گی۔

یہ بات مسلم اسٹو ڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی کے ناظم صدیق شیرازی ، ناظم عمومی انور علی صدیقی نے کراچی ڈویژن کی شوری کے اجلاس میں ذمہ دران سے گفتگو کر تے ہوئے کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام زونوںاور یو نٹوں میں تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جا ئے گا جس میںمدارس ،اسکول ،کا لجز اور یو نیو رسٹیز کے اسٹوڈنٹس حصہ لیے گے اور سیرت النبیۖپر روشنی ڈالیں گے۔

اس موقعہ پر طارق معاویہ اور عنا یت اللہ کا کہنا تھا کہ مقابلہ میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔ تمام طلبہ مقابلے کے لیے بھر پور تیاری شروع کریں اور سیرت ۖکا مطالعہ بھی کریں۔
جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795