مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ایک عالمگیر طلبہ تنظیم ہے۔ غفران اللہ ہزاروی

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) ایم ایس او غربی زون کے تحت آل زون تربیتی نشست کا انغقاد غربی زون میں ہوا۔ نشست میں ایم ایس او کے صوبائی، ڈویژنل اور زونل ذمہ دران کے علاوہ ایم ایس او غربی زون کے تمام یونٹس کارکنان نے شرکت کی۔

نشست میں مہمانان خصوصی ناظم عمومی صوبہ سندھ غفران اللہ ہزاروی ، ناظم کراچی صدیق شیرازی اور تربیتی امور طارق معاویہ کا کہنا تھا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ایک عالمگیر طلبہ تنظیم ہے جو اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام چاہتی ہے اور اسی مقصد کے حصول کے لیے دینی وعصری اداروں کے طلبہ کو غلبہ اسلام استحکام پاکستان کے ذریعے اسلامی فلاحی معاشرہ کے لیے تیار کررہی ہے۔

اس موقع پر سابق رہنما ایم ایس او نذیر کا غانی، کا لم نویس مولانا کبیر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے اس لیے طلبہ میڈیا کہ زریعے اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کریں۔ نشست کے آخر میں ایم ایس او غربی کے ناظم گلفراز صدیقی نے کلمات تشکر ادا کرتے ہوے تمام مہمانان اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795
ای میل anayatf26@gmail.com: