مومنا عورت کا اصل زیور حیا اور پردہ ہے، حلیمہ ابوبکر

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی: جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی قرآن انسٹیٹیوٹ کے تحت یوسی 5، میں ”حیا و حجاب” کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ عثمان پبلک اسکول سسٹم کی کوآرڈینیٹر حلیمہ ابوبکر نے خواتین ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مومنا عورت کا اصل زیور حیا اور پردہ ہے۔

ایک ایمان والی عورت کا اصل مقام و مرتبہ اللہ کی نظر میں دراصل اس کے ایمان کی وجہ سے ہے نا کہ ظاہری خوبصورتی اور حسن کی وجہ سے۔ جس کی واضح مثال ہمارے سامنے امہات المومنین اور صحابیات کی ہیں، ایک باحیا مومنا نا صرف حجاب میں رہ کر زندگی کے تمام فرائض احسن طریقے سے انجام دیتی ہے بلکہ اس طرح و اپنے رب کی نظر میں اپنا مقام و مرتبہ مزید بلند بھی کرلیتی ہے۔

پروگرام میں قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس II کی پرنسپل سعدیہ اسلم نے انسٹیٹیوٹ کا مکمل تعارف رکھا اور خواتین اور بچیوں کو تعلیمات دینیہ حاصل کرنے کی دعوت ہے۔