مسلمان اداکار مہر شالا علی بھی ایوارڈ لینے میں کامیاب

Mahershala Ali

Mahershala Ali

لاس اینجلس (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلمان اداکار مہر شالا علی بھی آسکر ایوارڈاپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ مہر شالا علی کو فلم مون لائٹ میں بہترین سپورٹنگ کردار ادا کرنے پر آسکر ایوارڈ سے نواز ا گیا۔

لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں فلم مون لائٹ میں بہترین سپورٹنگ کردار ادا کرنے پر مسلمان ادا کار مہرشالا علی کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر علی نے بہت ہی میٹھے انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اساتذہ اور پروفیسرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

میرے اساتذہ نے ایک بات ہمیشہ سمجھائی کہ یہ ایوارڈ تمہیں نہیں بلکہ تمہارے کردار کو دیا جائیگا جنہیں تم نبھا رہے ہو ،تم ان کرداروں اور کہانیوں کے ملازم ہو جنہیں نبھا کر تم ایوارڈ حاصل کرنا چاہتے ہو ۔اس موقع پر علی نے فلم مون لائٹ کے ڈائریکٹر اور اپنی بیوی کا بھی شکریہ ادا کیا۔