مسلمانوں کے امریکا داخلے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندی اس وقت تک رہے جب تک کانگریس اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کر لے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا دنیا بھر میں مسلمان امریکیوں سے نفرت کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں وضاحت نہیں کہ یہ پابندی سیاحوں اور امیگریشن کے خواہشمندوں دونوں پر لگنی چاہئے۔

دوسری جانب صدر اوباما کے خارجہ پالیسی کے معاون بین روڈز نے ٹرمپ کے بیان پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا امریکی آئین کے بل آف رائٹس میں مذہب کی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے۔