کوئی مسلمان جج مجھ سے انصاف نہیں کر سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکا میں صدارتی انتخاب کیلیے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے ممکنہ امیدوار اور ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک مسلمان جج ان سے انصاف نہیں کرسکتا ۔

امریکی ٹی وی سی بی ایس کے شو “فیس دا نیشن” میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر کسی مسلمان جج کو ان کے مقدمات کی سماعت کا موقع ملے تو وہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کرے گا۔ شو کے میزبان جان ڈکرسن نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا آپ کو ایسا اس لیے لگتا ہے کہ آپ نے صدارتی مہم میں مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی کا متنازع بیان دیا تھا، اس پر ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ جی ہاں بالکل ایسا ممکن ہے۔