مسلمانوں کو ہلاک کرنے کی سازش امریکی مکینک کو 30 سال قید کی سزا

Galedan

Galedan

واشنگٹن (جیوڈیسک) بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار بنا کر مسلمانوں کو ہلاک کرنے کی سازش کرنے والے امریکی مکینک کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ گلینڈن کرافورڈ کا تعلق نیویارک کی شمالی ریاست سے ہے جو کو کلکس کلان کا خودساختہ رکن ہے۔

وکلائے استغاثہ کا کہنا تھا کہ کرافورڈ نے یہودی گروپوں سے رابطہ کیا تاکہ ان کے منصوبے کے لیے مالی اعانت حاصل ہو سکے اورایک ریڈی ایشن ڈیوائس بنائی جا سکے اور اسے ان لوگوں کے خلاف استعمال کیا جائے جنہیں انہوں نے اسرائیل کا دشمن قرار دیا تھا۔