کڑوڑوں مسلمانوں کے قانون تقاضے کے باوجود کیس کو شرعی عدالت میں نہ بھیجا گیا، شاہ محمد اویس نورانی صدیقی

karachi

karachi

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ اس کیس کو چھ سال ہونے والے ہیں، ہم نے بار بار تقاضہ کیا کہ اس کیس کو شرعی عدالت میں پیش کیا جائے، اس کیس میں قرآن و سنت اور شریعت کی باریکیاں ہیں، ہم نے ہر بار کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو اعتماد میں لیا جائے،آئین پاکستان میں شرعی عدالت اور اسلامی نظریاتی کونسل کیوں بنائی گئی ہیں؟۔

مگر مغرب کے دبائو میںآکر وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو اپنی مرضی سے حل کرنے کی کوشش کی ہے، ممتاز قادری کے کیس کو الجھا کر حکومت اور سپریم کورٹ کو اندازہ تک نہیں ہے کہ انہوں نے پاکستانی تاریخ کی کتنی بڑی غلطی کی ہے، اب اس ملک میں علماء و آئمہ کسی صورت کسی غیرت مند مسلمان کو مصلحت اور قانون کا پابند نہیں بنا سکیںگے، اب اگر کوئی بھی گستاخ رسول کہیں کسی کو نظر آئے گا وہ اسے وہی واصل جہنم کردے گا، اگر عدلیہ اور حکومت اس معاملے کی سنگینی کو سمجھ کو مناسب فیصلہ لیتی تو آئندہ کے لئے بھی قانون کی پاسداری کا شعور اجاگر ہوتا مگر اب حالات پہلے جیسے نہیں رہیں گے، سیدھے سادھے مسلمان کو بھی عشق رسول ۖ کی انتہا پر پہنچانے کے ہم شکرگزار ہیں، مسلم قوم وہ قوم ہے کہ جب بھی ان کے نبی کریمۖ کی ناموس پر حملہ کیا جاتا ہے۔

تو یہ گہری نیند سے بھی جاگ جاتے ہیں، اور انقلاب برپا کردیتے ہیں، 1970 میں قادیانی مسئلہ عروج پر پہنچا تو ہمارے اکابرین نے 1973میں ان فل اینڈ فائنل کردیا، اب ناموس رسالت ۖکے حوالے سے جو موجودہ معاملہ کھڑا کیا گیا ہے، اس میں بھی انشاء اللہ فتح ہماری ہی ہوگی، غازی ممتاز قادری کو سوئی بھی چبھی تو حکومت کو نام و نشان بھی ختم کردیا جائے، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین سے ممتاز قادری کے حوالے سے جماعتی پالیس پیش کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہکڑوڑوں مسلمانوں کے قانون تقاضے کے باوجود کیس کو شرعی عدالت میں نہ بھیجا گیا اور نہ اسلامی نظریاتی کونسل کو اعتماد میں لیا گیا۔

سپریم کورٹ نے اس بات کا جواز ختم کردیا ہے کہ اب کوئی شخص کسی گستاخ رسول کے عمل پر تھانے اور کورٹ کچہری کے معاملات میں پڑے، اب ہر غیرت مند مسلمان بغیر کسی مصلحت کے غازی ممتاز قادری کی پیروی کرتے ہوئے گستاخ کو ہی ختم کردے گا، سلمان تاثیر شیطان کا پیروکار اور گستاخ رسول تھا، جمعیت علماء پاکستان عشرہ غازیان ملت و تحفظ ناموس رسالتۖ کا اعلان کرتی ہے، شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ ممتاز قادری کو پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، عنقریب جمعیت علماء پاکستان واضح و حتمی پالیسی پیش کرے گی۔