مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 25/9/2016

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گزشتہ روز قتل ہونے والے راشد کو سات افراد نے قتل کیا تھا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھلو کے قریب نا معلوم افراد نے راشد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، راشد کے بھائی اللہ دتہ نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا بھائی راشد قصور سے موٹر سائیکل پر لاہور کی طرف جا رہا تھا کہ بھلو کے قریب محمد وسیم، محمد رمضان، محمد عباس، ارشد،رفیق و دو کس نا معلوم افراد نے مقتول کی بیوی سے مشورہ کرکے بھلو کے قریب فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، ملزمان کو رنج تھا کہ ان کی بہن جو اغوا ہوئی تھی اس کا نکاح راشد نے کروایا ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ڈرائیور کو نید آ گئی مزدہ ویگن ٹرالی ٹریکٹر سے ٹکرا گئی، فرنٹ پر بیٹھا شخص جاں بحق، ساتھی زخمی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مسافر ویگن لاہور سے قصور کی طرف جا رہی تھی کہ بھلو کے قریب ڈرائیور کو نید آ گئی جس سے آگے جاتی ٹرالی ٹریکٹر سے ٹکرا گئی اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھا صابر علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ سات بیٹھا شخص اشرف زخمی ہو گیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مقصود وغیرہ چھ افراد کی مقامی صحافی کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش، پولیس کی بھر وقت کاروائی ملزمان موقع سے فرار، تفصیلات کے مطابق چیئرمین سپریم کونسل پریس کلب مصطفی آباد چوہدری منظور احمد کی پانچ کنال اراضی موضع حویلی پہلوان والی میں گزشتہ روز دیوار کی تھی جسے مقصود وغیرہ چھ افراد نے دن دہاڑے اسلحہ کے زور پر دیوار گرا دی، جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد کی بر وقت کاروائی کی وجہ سے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126